رمضان پیکیج؛ سندھ میں 34 ہزار سے کم آمدن والوں کو 5 ہزار نقد دینے کی منظوری

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ حکومت نے رمضان المبارک میں صوبے میں 34 ہزار سے کم آمدن والوں کو 5 ہزار روپے نقد دینے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں رمضان المبارک میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں میئر کراچی، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری، آئی جی پولیس، سیکرٹری فنانس، ایڈیشنل آئی جی پولیس، کمشنر کراچی اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔ علاوہ ازیں دیگر ڈویژن کے کمشنرز اور ڈی آئی جیز بذریعہ وڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔

22.5 ارب روپے رمضان پیکیج کا اعلان
وزیراعلیٰ سندھ نے رمضان المبارک میں سندھ کی 60 فیصد آبادی کو 5000 روپے نقد دینے کی منظوری دیدی۔ وزیراعلیٰ سندھ کا مینیمم (کم از کم) ویج والے 45 لاکھ خاندانوں کو رمضان میں ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ( مینیمم ویج کا مقصد جن کی ماہانہ آمدن 34000 روپے ہے)۔ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ماہانہ 32000 روپے کمانے والے خاندان صوبے کی آبادی کا 60 فیصد بنتے ہیں، ہر خاندان کو رمضان کے مہینے میں 5000 روپے بینک کے ذریعے دیے جائیں گے۔ 35 لاکھ خاندانوں کو 5000 روپے دیے جائیں گے تو 22.5 ارب روپے سے زیادہ رقم بنتی ہے۔

ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف آج سے کریک ڈاؤن شروع

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف کراچی میں آج ہی سے کریک ڈاؤن شروع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے باقی ڈویژنز میں بھی کمشنرز متعلقہ اضلاع میں منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اشیائے خور و نوش کی پرائس نوٹیفائی کردی ہیں۔ انتظامیہ اشیا کی نوٹیفائیڈ قیمتوں کو مارکیٹ میں یقینی بنائے۔میں خود بھی اچانک پرائس چیک کرنے کے لیے نکلوں گا۔ وزیراعلیٰ نے ماہ رمضان میں پرائس کنٹرول اور دیگر مسائل کو حل کرنے کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس میں کمپلینٹ سیل قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ زکوٰۃ سندھ 110000 غریب خاندانوں کو 14000 روپے ادا کرے گا۔ صوبے بھر میں سحر و افطار کے دوران لوڈشیڈنگ نہیں ہونی چاہیے۔ رمضان المبارک میں کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو اپنے متعلقہ علاقوں میں بجلی کا نظام بہتر رکھیں۔

Recent Posts

سرکاری ملازمین احتجاج نہیں کرسکیں گے، حکمنامہ جاری

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین اب سڑکوں پر نکل کر…

13 mins ago

میں منشیات کے استعمال میں حد سے باہر ہو گیا تھا ، جسٹن بیبر کا اعتراف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے محافظ ہر رات کو اُن…

30 mins ago

اسلام آباد انتظامیہ پی ٹی آئی کو احتجاج کیلئے مناسب جگہ اور سہولت فراہم کرے،ہائیکورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ…

1 hour ago

پی ٹی آئی کے احتجاج کا مقصد ایس سی او اجلاس میں سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی…

1 hour ago

سمندر پر پکنک منانے گئے 4افرادڈوب کر جاں بحق

کراچی(قدرت روزنامہ)ہاکس بے منوڑا کے قریب پکنک کے لیے جانے والے ایک ہی خاندان کے…

1 hour ago

تحریک انصاف کے لوگ کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں ہیں، مریم نواز کا بیا ن

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے بیان میں…

1 hour ago