بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی رہائش گاہ پر آگ لگ گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی رہائشی عمارت پر آگ لگ گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رات 8 بجے کے قریب ممبئی کے علاقے باندرہ ویسٹ میں واقع جیکولین فرنینڈس کی رہائشی عمارت پر آگ لگی، تاہم فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مقامی لوگوں کے مطابق یہ آگ عمارت کی 13ویں منزل کے ایک کچن میں لگی تھی جبکہ اس حادثے میں کسی بھی جانی نقصان اور یا کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جیکولین فرنینڈس اس عمارت کے ایک فائیو بی ایچ کی پرتعیش رہائش گاہ میں مقیم ہیں لیکن جس وقت یہ واقعہ پیش آیا تو اداکارہ اپنی رہائش گاہ پر موجود نہیں تھیں بلکہ کہا جارہا ہے کہ اداکارہ ان دنوں کام کے سلسلے میں دبئی میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ جیکولین فرنینڈس اس سے قبل جوہو کے اس فلیٹ میں رہائش پذیر تھیں جو کبھی بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی ملکیت تھی۔

Recent Posts

سرکاری ملازمین احتجاج نہیں کرسکیں گے، حکمنامہ جاری

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین اب سڑکوں پر نکل کر…

10 mins ago

میں منشیات کے استعمال میں حد سے باہر ہو گیا تھا ، جسٹن بیبر کا اعتراف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے محافظ ہر رات کو اُن…

26 mins ago

اسلام آباد انتظامیہ پی ٹی آئی کو احتجاج کیلئے مناسب جگہ اور سہولت فراہم کرے،ہائیکورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ…

1 hour ago

پی ٹی آئی کے احتجاج کا مقصد ایس سی او اجلاس میں سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی…

1 hour ago

سمندر پر پکنک منانے گئے 4افرادڈوب کر جاں بحق

کراچی(قدرت روزنامہ)ہاکس بے منوڑا کے قریب پکنک کے لیے جانے والے ایک ہی خاندان کے…

1 hour ago

تحریک انصاف کے لوگ کسی رعایت یا نرمی کے مستحق نہیں ہیں، مریم نواز کا بیا ن

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے بیان میں…

1 hour ago