پشاور ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی رہنماؤں کی الیکشن نتائج کی مصدقہ دستاویزات فراہم کرنے کا حکم

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی رہنماؤں کی الیکشن نتائج کی مصدقہ دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دیدیا .

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی الیکشن نتائج کی دستاویزات کی فراہمی کیلئے درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس شکیل احمد اور جسٹس سید ارشد علی نے درخواستوں کی سماعت کی، وکیل درخواست گزار نے کہاکہ امیدوار کو مصدقہ دستاویزات دینا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے،وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہمارے پاس فارم 45اور 47جب آئے تو ہم نے اپلوڈ کئے،درخواست گزار الیکشن کمیشن ویب سائٹ سے فارم حاصل کرسکتے ہیں،14دن میں فارم جمع نہیں کرنے والے آر اوز کے خلاف کارروائی شروع ہے،جسٹس ارشد علی نےکہاکہ درخواست گزاروں کو کون مصدقہ کاپی دے گا؟وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ یہ آر اوز سے بھی دستاویزات لے سکتے ہیں وہاں پر درخواست دیں،جسٹس شکیل احمد نے کہاکہ الیکشن رولز میں الیکشن کمیشن کا ذکر ہے کہ دستاویزات دے گا، وکیل درخواست گزار نے کہاکہ رولز91کہتا ہے کہ الیکشن کمیشن مصدقہ دستاویزات فراہم کرے گا، دستاویزات ہر امیدوار کا حق ہے،خدشہ ہے کہ فارم 45اور47میں روزانہ تبدیلی کی جارہی ہے،جسٹس شکیل احمد نے کہاکہ آپ کو تصدیق شدہ فارم دیں گے تو پھر کیسے تبدیلی کریں گے، آپ کے پاس فارم ہوگا، عدالت نے الیکشن نتائج کی دستاویزات فراہمی کیلئے درخواستیں نمٹا دیں .

. .

متعلقہ خبریں