پشاور ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی رہنماؤں کی الیکشن نتائج کی مصدقہ دستاویزات فراہم کرنے کا حکم

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی رہنماؤں کی الیکشن نتائج کی مصدقہ دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی الیکشن نتائج کی دستاویزات کی فراہمی کیلئے درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس شکیل احمد اور جسٹس سید ارشد علی نے درخواستوں کی سماعت کی، وکیل درخواست گزار نے کہاکہ امیدوار کو مصدقہ دستاویزات دینا الیکشن کمیشن کی ذمے داری ہے،وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہمارے پاس فارم 45اور 47جب آئے تو ہم نے اپلوڈ کئے،درخواست گزار الیکشن کمیشن ویب سائٹ سے فارم حاصل کرسکتے ہیں،14دن میں فارم جمع نہیں کرنے والے آر اوز کے خلاف کارروائی شروع ہے،جسٹس ارشد علی نےکہاکہ درخواست گزاروں کو کون مصدقہ کاپی دے گا؟وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ یہ آر اوز سے بھی دستاویزات لے سکتے ہیں وہاں پر درخواست دیں،جسٹس شکیل احمد نے کہاکہ الیکشن رولز میں الیکشن کمیشن کا ذکر ہے کہ دستاویزات دے گا، وکیل درخواست گزار نے کہاکہ رولز91کہتا ہے کہ الیکشن کمیشن مصدقہ دستاویزات فراہم کرے گا، دستاویزات ہر امیدوار کا حق ہے،خدشہ ہے کہ فارم 45اور47میں روزانہ تبدیلی کی جارہی ہے،جسٹس شکیل احمد نے کہاکہ آپ کو تصدیق شدہ فارم دیں گے تو پھر کیسے تبدیلی کریں گے، آپ کے پاس فارم ہوگا، عدالت نے الیکشن نتائج کی دستاویزات فراہمی کیلئے درخواستیں نمٹا دیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

1 hour ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

1 hour ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

1 hour ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

1 hour ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

2 hours ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

2 hours ago