ربیع الاول کا چاند کب نظر آئے گا۔۔؟

(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے ربیع الاول کا چاند 7 اکتوبر بروز جمعرات کو نظر آنے کی پیشگوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ربیع الاول 1443 ہجری کا چاند 6 اکتوبر2021 کو شام 4 بجکر 6 منٹ پر پیدا ہوگا اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ صفر کا مہینہ 29 دنوں پر محیط ہوگا اورربیع الاول 1443 کا چاند 7 اکتوبر کی شام کو دیکھا جا سکے گا، عید میلادالنبیؐ 12 ربیع الاول 19 اکتوبر ہونے کا امکان ہے۔ خیال رہےکہ ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لئے خاص اہمیت کا حامل مہینہ ہے کیونکہ اس مہینے نبی آخرالزماںؐ کی دنیا میں تشریف آوری ہوئی، ہر سال 12 ربیع الاول کو سرور کائنات حضرت محمدؐکے یوم ولادت پر دنیا بھر کے مسلمان جشن عید میلاد النبیؐ مناتے ہیں، اس موقع پر شہر بھر میں جلوسوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ بارہ ربیع الاول کو تمام اسلامی ممالک میں سرکاری طور پر عام تعطیل ہوتی ہے۔ اہل ایمان نبی آخر الزماںؐ سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کیلئے جہاں محافل کا انعقاد کرتے وہیں گلی کوچوں اور عمارات کو دلہن کی طرح سجایا جاتا ہے، عید میلاد النبیؐ پر شہر میں سرکاری عمارتوں اور شاہراہوں پر بھی چراغاں کیا جاتا ہے۔

Recent Posts

لندن دھمکی واقعے کو رپورٹ کرانے کا پراسس چل رہا ہے، خواجہ آصف

لندن (قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لندن میں دھمکی دینے…

5 mins ago

محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)دھند اور سموگ سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری ،آج شام سے پنجاب کے…

8 mins ago

وینا ملک ازدواجی بندھن میں بندھ گئیں

  اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ وینا ملک ایک بار پھر ازدواجی بندھن میں بندھ گئی…

13 mins ago

پی ٹی آئی احتجاج: بتا نہیں سکتا لیکن ہماری حکمت عملی سخت ہوگی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہماری تیاری ہر…

14 mins ago

آصف زرداری قتل سازش کیس: شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو…

20 mins ago

سپریم کورٹ میں آئینی بینچ فعال، قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف درخواست خارج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے نوتشکیل کردہ آئینی بینچ نے ابتدائی کیسوں کی سماعت…

21 mins ago