راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل درانی نے کس اداکارہ سے دوسری شادی کر لی ؟ حیران کن انکشاف

ممبئی(قدرت روزنامہ ) معروف بھارتی اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل درانی نے خاموشی سے دوسری شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے راکھی ساونت کے سابق شوہر عادل درانی کی دوسری شادی سے متعلق خبریں گردش کررہی تھیں، اس حوالے سے عادل یا راکھی کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا لیکن اب عادل درانی کے قریبی ذرائع نے اُن کی دوسری شادی کی خبر کی تصدیق کردی ہے۔عادل درانی کے قریبی ذرائع نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا کہ عادل درانی نے رواں سال 2 مارچ کو جے پور میں دوسری شادی کی، اُنہوں نے یہ تقریب مکمل طور پر خفیہ رکھی۔

ذرائع نے عادل درانی کی دوسری بیوی کے بارے میں بتایا کہ اُنہوں نے بھارتی ریئلیٹی شو بگ باس کے سیزن 12 کی مدمقابل سومی خان کے ساتھ شادی کی ہے، دونوں نے شادی کو خفیہ رکھا ہے کیونکہ عادل درانی پہلے ہی راکھی کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں اور وہ اس شادی کی وجہ سے دوبارہ خبروں میں نہیں آنا چاہتے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سومی خان کا تعلق جے پور سے ہے اور فی الحال وہ اپنے کیریئر کی وجہ سے ممبئی میں مقیم ہیں۔واضح رہے کہ عادل درانی نے مئی 2023 میں راکھی ساونت سے پہلی شادی کی تھی، راکھی ساونت نےعادل درانی سے اپنی شادی کا اعلان کرنے کے چند ہفتے بعد ہی اُن کے خلاف مبینہ گھریلو تشدد کے الزام میں ایف آئی آر درج کرائی تھی۔راکھی ساونت نے اپنے شوہر پر دھوکہ دہی کا الزام بھی لگایا تھا جس کے بعد پولیس نےعادل درانی کو گرفتار کرلیا تھا، ان تنازعات کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

عادل درانی سے شادی کے بعد، یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ راکھی ساونت نے اسلام قبول کرلیا ہے، اُنہوں نے اپنا نام فاطمہ رکھا اور وہ عمرہ بھی ادا کرچکی ہیں۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

1 hour ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

1 hour ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

1 hour ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

1 hour ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

2 hours ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

2 hours ago