وزیراعلیٰ سندھ نے ساڑھے 22 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ساڑھے 22 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کردیا .

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت رمضان المبارک میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں رمضان ریلیف پیکج کا بھی اعلان کیا گیا .

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ نے 22.5 ارب روپے کے رمضان پیکج کا اعلان کیا ہے جس کے تحت سندھ کی 60 فیصد آبادی کو 5 ہزار روپے نقد بھی دیئے جائیں گے .

ترجمان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ نےکم سے کم تنخواہ والے 44 لاکھ خاندانوں کو رمضان میں ریلیف دینے کا فیصلہ کیا، کم سے کم ماہانہ آمدن 34 ہزار روپے ہے اور ایسے ہر خاندان کو رمضان میں 5 ہزار روپے بینک کے ذریعے دیئے جائیں گے .

ترجمان کے مطابق اگر 44 لاکھ خاندانوں کو 5 ہزار روپے دیے جائیں گے تو حکومت پر22.5 ارب روپے سے زیادہ رقم بنتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں