وزیراعلیٰ سندھ نے ساڑھے 22 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ساڑھے 22 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت رمضان المبارک میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں رمضان ریلیف پیکج کا بھی اعلان کیا گیا۔ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ نے 22.5 ارب روپے کے رمضان پیکج کا اعلان کیا ہے جس کے تحت سندھ کی 60 فیصد آبادی کو 5 ہزار روپے نقد بھی دیئے جائیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ نےکم سے کم تنخواہ والے 44 لاکھ خاندانوں کو رمضان میں ریلیف دینے کا فیصلہ کیا، کم سے کم ماہانہ آمدن 34 ہزار روپے ہے اور ایسے ہر خاندان کو رمضان میں 5 ہزار روپے بینک کے ذریعے دیئے جائیں گے۔

ترجمان کے مطابق اگر 44 لاکھ خاندانوں کو 5 ہزار روپے دیے جائیں گے تو حکومت پر22.5 ارب روپے سے زیادہ رقم بنتی ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

1 hour ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

1 hour ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

1 hour ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

1 hour ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

2 hours ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

2 hours ago