مخصوص نشستوں کا معاملہ، چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے اہم اعلان کر دیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کہا ہے کہ خواتین کی نشستوں کے حوالے سے سندھ اور پشاور کی ہائی کورٹس میں جائیں گے ہمیں عدلیہ سے امید ہے کہ آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا، ہمارے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ہوں گے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کا ٹرائل جس طرح سے چل رہا ہے سب کے سامنے ہے، نیب کی جانب سے 4 گواہان پیش ہوئے اور دوسرے گواہ پر جرح جاری ہے کیس کے تمام فائنل آرڈر کو ہائی کورٹ میں لے کر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کابینہ بن چکی ہے، عمران خان سے خواتین کی نشستوں کے حوالے سے گفتگو ہوئی اب خواتین کی نشستوں کے حوالے سے سندھ اور پشاور کی ہائی کورٹس میں جائیں گے ہمیں عدلیہ سے امید ہے کہ آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا، بانی پی ٹی آئی سے مشورہ ہوا ہے کہ ہمارے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ہوں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پہلے بھی کہہ چکی ہے کہ ہم قومی اسمبلی میں 180 سیٹیں جیت چکے ہیں اور ہم تمام فیکٹس پہلے سے دے چکے ہیں پورے ملک میں 40 فیصد تک ٹرن آؤٹ رہا ہے، سپریم کورٹ نے کئی بار کہا کہ یہ ان نیچرل ٹرن آؤٹ ہے، بہت سے حلقوں سے ہمیں نوے فیصد ٹرن آؤٹ ملا اور ہمیں ہروایا گیا، فارم 45 پریزائیڈنگ افسر ووٹوں کی انٹری کرتا ہے، اگر فارم 45 میں کوئی غلطی بھی ہو تو سب کے ساتھ درستی والا ڈاکیومنٹ شیئر ہوتا ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

1 hour ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

1 hour ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

1 hour ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

1 hour ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

1 hour ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

2 hours ago