شین واٹسن پاکستان ٹیم کے کوچ کے لیے مضبوط امیدوار

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جانب سے قومی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی تلاش ہنگامی بنیادوں پر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے . پی سی بی نے قومی ٹیم کےکوچنگ سٹاف کے معاملے پر کچھ کوچزپر نظریں جما لی ہیں .

جیو نیوز کے مطابق سابق آسٹریلوی آل راؤنڈر اور پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ شین واٹسن بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچز کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں . شین واٹسن ہی پاکستان ٹیم کے کوچ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں . وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ذمہ دارایاں سنبھال سکتے ہیں . پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداروں کی شین واٹسن سے کوچنگ کے معاملے پر بات ہو چکی ہے .

کوچنگ کے لیے ڈیرن سیمی بھی دوڑ میں شامل ہیں البتہ شین واٹسن کو کوچنگ کے لیے زیادہ فیورٹ قرار دیا گیا ہے . کوچز کے حوالے سے جلد فیصلہ ہونے کا امکان ہے .

. .

متعلقہ خبریں