واٹس ایپ پر مہینوں یا سالوں پرانے پیغامات کس طرح ڈھونڈ سکتے ہیں ؟ شاندار فیچر متعارف کروا دیا گیا

 

لاہور (قدرت روزنامہ)اکثر اوقات واٹس ایپ پر ہمیں ایمرجنسی کی صورت میں پرانا پیغام تلاش کرنے میں مشکل پیش آتی ہے اور کئی دن یا ہفتوں پہلے کی چیٹ ڈھونڈنا مشکل ہوجاتا ہے،لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔

واٹس ایپ نے صارفین کی اس پریشانی کا حل نکال لیا ہے اور اب پرانے پیغامات کو تاریخ کے ساتھ سرچ کرنے کا آپشن دے دیا گیا ہے۔واٹس ایپ کی جانب سے ایک نیا فیچر ‘سرچ بائی ڈیٹ’ متعارف کرایا گیا ہے جس سے لوگ میسیجز باآسانی تلاش کرسکیں گے۔

میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کے اس فیچر کے ذریعے تاریخ کے مطابق کسی میسج کو تلاش کرنا ممکن ہوجائے گا۔اس فیچر پر کافی عرصے سے کام جاری تھا جو اب مکمل کرلیا گیا ہے اور اب یہ تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ :

آپ اپنے جس گروپ کی بھی چیٹ میں پرانے پیغامات تلاش کرنا چاہتے ہیں اس واٹس ایپ گروپ میں جائیں اور دائیں جانب لگے تین ڈاٹس کے نشانات پر کلک کریں ، اس کے بعد آپ پاس نیچے کچھ آپشنز کھل جائیں گی جس میں سے آپ نے سرچ کے آپشن کو سلیکٹ کرنا ہے ۔

سرچ آپشن سلیکٹکرنے پر آپ کے سامنےسرچ بار کی دائیں جانب کیلنڈر کا آئیکون نظر آئے گا، اس پر کلک کر کے آپ اپنی مطلوبہ تاریخ اور سال کو درج کرنے کے بعد پیغامات کو باآسانی ڈھونڈ سکیں گے اور یہ فیچر پرانے پیغامات کو ڈھونڈنے کیلئے دیر تک سکرول کرنے کی محنت سے بھی بچاتا ہے ۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

1 hour ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

1 hour ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

1 hour ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

1 hour ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

1 hour ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

2 hours ago