خوفزدہ ہوں ، سوچ کا اختلاف ایسی جگہ چلا گیا جہاں دلیل کی گنجائش نہیں،سپیکر پنجاب اسمبلی

لاہور(قدرت روزنامہ)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ خوفزدہ ہوں ، سوچ کا اختلاف ایسی جگہ چلا گیا جہاں دلیل کی گنجائش نہیں .

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے پنجاب یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دو قسم کی سیاسی تقسیم ہے، ایک قسم اختلافات بھلا کر ترقی کرنا چاہتی ہے،دوسری قسم گمراہی اور جلاؤ ، گھیراؤ پر یقین رکھتی ہے چاہے وہ فوجی اثاثے ہی کیوں نہ ہوں،اس حال میں قانون اپنا راستہ لے گا تو وہ مزید انتشار پھیلانے پر یقین رکھتے ہیں،ان کا کہناتھا کہ مولانا کے بیانات ٹھیک ہیں، اتحادی سیاسی جماعتوں کی اپنی سوچ ہے .

ملک احمد خان نے کہاکہ ڈائیلاگ، مکالمہ اور دلیل کی گنجائش معاشرے میں نہیں رہی،یہ معلق پارلیمنٹ نہیں ہے، ہمارے پاس دو تہائی ارکان کی حمایت حاصل ہے،شکوے و شکایت اور ڈائیلاگ سے باہمی اختلافات ختم کئے جا سکتے ہیں،ڈائیلاگ کرنا پڑے گا ورنہ کہیں پہنچ نہیں پائیں گے اور جھگڑے میں رہیں گے .

. .

متعلقہ خبریں