سندھ میں نرسری تا تیسری جماعت طلبہ کو بغیر امتحان پروموٹ کرنے کا فیصلہ


کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں نرسری تا تیسری جماعت کے طلبہ کو بغیر امتحان پروموٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔محکمہ تعلیم سندھ نے نئے تعلیمی سال کا شیڈول تیار کرلیا، جس کے مطابق اسکول اور کالجوں کا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا جب کہ نرسری سے تیسری جماعت تک کے طلبہ کو بغیر امتحان پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
شیڈول کے مطابق چوتھی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات 15 سے 27 اپریل تک ہوں گے۔ نویں اور دسویں جماعت کے بورڈ کے امتحانات مئی میں لیے جائیں گے اور گیارہویں و بارہویں جماعت کے امتحانات مئی کے آخری ہفتے میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم نے میٹرک کے نتائج کا اعلان 31 جولائی تک کرنے کا فیصلہ کرلیا جب کہ انٹر کے نتائج کا اعلان 31 اگست تک کیا جائے گا۔ امتحان میں 20 فیصد ایم سی کیوز، 40 فیصد کنسٹرکٹڈ اور 40 فیصد ایکسٹینڈڈ سوالات دیے جائیں گے۔
سندھ میں تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 3131 جولائی تک ہوں گی جب کہ موسم سرما کی تعطیلات 21 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔

Recent Posts

جوڈیشل کمیشن میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی مساوی نمائندگی کا وعدہ پورا نہیں کیاگیا، بلاول بھٹو کے حکومت سے گلے شکوے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہاہے کہ…

1 min ago

بھارتی اداکارہ نے مدینہ منورہ میں نکاح کرلیا،شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…

6 mins ago

سروسز چیفس کی مدت،پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…

13 mins ago

شرح سود میں کمی کے عام آدمی اور معیشت پر کیا اثرات ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کردی…

16 mins ago

بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ

ممبئی (قدرت روزنامہ ) بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ آگرہ میں گر کر تباہ…

17 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، ’اتنی جلدی میکڈونلڈ کا برگر نہیں ملتا جتنی جلدی بل پاس ہوگیا‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی اور سینیٹ نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت…

21 mins ago