عمر شریف ہسپتال سے ڈسچارج، ائیر پورٹ کیلئے روانہ

(قدرت روزنامہ)عمر شریف کو آج ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ،وہ امریکا جانے کے لئے ائیر پورٹ کی طرف روانہ ہو گئے ہیں تفصیلات کے مطابق معروف کامیڈی اداکار عمر شریف کچھ دیر بعد کراچی ائیر پورٹ پر پہنچ جائیں گے،عمر شریف ائیر ایمبولینس کے ذریعے براستہ جرمنی امریکہ روانہ ہوجائیں گے۔ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج پاکستانی کامیڈین اور اداکار عمر شریف کی طبیعت میں گزشتہ روز کی نسبت کافی بہتری آئی ہے جس بنا پر ملکی اور غیرملکی ڈاکٹروں نے انہیں ائیر ایمبولینس کے سفر کے لیے فٹ قرار دے دیا ہے۔ فیملی ذرائع کے مطابق غیرملکی ڈاکٹرز نے عمر شریف سے گفتگو بھی کی، عمر شریف نے اپنی صحت کے بارے میں ڈاکٹرز کو خود جوابات دیے۔ عمر شریف نے ٹیلی فون پر اپنے امریکی معالج ڈاکٹر طارق شہاب سے بھی بات چیت کی اور ڈاکٹرز کی ٹیم نے اداکار عمر شریف کو امریکا کے سفر کے لیے فٹ قرار دے دیا۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر شریف کو ایمبولینس میں صبح 9 بجے سے 11 بجے کے درمیان کراچی ائیرپورٹ پہنچایا جائے گا جبکہ ائیر ایمبولینس کے ڈاکٹرز عمر شریف کے معائنہ کے لیے ہسپتال میں موجود ہیں۔ واضح رہے کہ ائیرایمبولینس کراچی ائیرپورٹ پر موجود ہے جس کی منگل کو دن 11 بجے کے بعد روانگی متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: داتا دربار عرس پر آنیوالے 5زائرین کرنٹ لگنے سے زخمی

Recent Posts

پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے، فاروق ستار کی خواہش

کراچی(قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ…

6 hours ago

نواز شریف بھی سمجھ گیا بحرانوں کا حل نکالنے کیلئے مل بیٹھنا ہوگا: محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

6 hours ago

پی ٹی آئی والے یاد رکھیں این آر او نہیں ملے گا، طلال چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے…

6 hours ago

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی استعفیٰ منظور

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا بطور سیکرٹری جنرل پی…

6 hours ago

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان، پٹرول کتنا سستا ہوگا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں16ستمبر سے مسلسل چوتھی مرتبہ…

6 hours ago

پی ٹی آئی نے مشروط اجا زت کی خلاف ورزی کی تو جلسے جلوس سے متعلق نئے قانون کااطلاق ہو گا، ڈپٹی کمشنر نے تنبہہ کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کو جلسے کی…

7 hours ago