الیکشن کمیشن کو مصدقہ فارم 45 پی ٹی آئی رہنماؤں کو فراہم کرنے کا حکم


پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی رہنماؤں کو مصدقہ فارم 45 فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما تیمور جھگڑا، کامران بنگش اور دیگر کی الیکشن نتائج کی مصدقہ دستاویزات حصولی کے لئے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کو درخواست گزاروں کو تصدیق شدہ دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
وکیل درخواست گزار نے دلائل دیے کہ الیکشن رولز کے مطابق امیدوار کو مصدقہ دستاویزات دینا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، ہم الیکشن کمیشن کے پاس جاتے ہیں تو کہا جاتا ہے آر او کے پاس جاؤ ، وہاں جاتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس جاؤ۔
وکیل الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ الیکشن کمیشن کے پاس فارم 45, 47 جب آئے تو ہم نے اپلوڈ کئے، جن آر اوز نے 14 دن کے اندر فارم جمع نہیں کرائے الیکشن کمیشن نے ان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے، الیکشن کمیشں نے ویب سائٹ پر فارم اپلوڈ کئے ہیں وہاں سے یہ حاصل کرسکتے ہیں، یہ آر اوز سے بھی دستاویزات لے سکتے ہیں وہاں پر درخواست دے دیں۔
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ فارم 45 اور 47 میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی کی جارہی ہے۔جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیے کہ الیکشن رولز کے مطابق الیکشن کمیشن دستاویزات دے گا، وہ آپ کو تصدیق شدہ فارم دینگے تو پھر اس کے بعد کوئی کیسے تبدیلی کرے گا، آپ کے پاس فارم موجود ہوگا۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کو درخواست گزاروں کو انتخابی نتائج کی تصدیق شدہ دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواستیں نمٹا دیں۔

Recent Posts

خیبرپختونخواحکومت نے نیب ترامیم کیس کی سماعت لائیو نشر کرنے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخواحکومت کی جانب سے نیب ترامیم کیس کی سماعت لائیو نشر کرنے کی…

9 mins ago

موبائل فون کمپنیوں نے اپنے کارڈز اور پیکج چارجز میں 2 برس میں کتنا اضافہ کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کا شمار ترقی پذیر ممالک میں کیا جاتا ہے تاہم 23…

20 mins ago

سیلاب زدہ بلوچستان میں کم عمر دلہنیں اور معاشی مشکلات

عاصم احمد خان سندھ اور بلوچستان کی سرحدوں کے درمیان واقع اوستہ محمد کے ہلچل…

32 mins ago

ماضی میں کونسی اہم شخصیات فضائی حادثے میں جاں بحق ہوئی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)19مئی کو حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر میں ایرانی صدر…

37 mins ago

پاکستان اور ترکیہ کا دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) پاکستان اور ترکیہ نے دو طرفہ تجارت کو 5 ارب…

46 mins ago

جناح ہاوس حملہ کیس: پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت قبل ازوقت ہونے پر خارج

لاہور (قدرت روزنامہ ) انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاوس حملہ کیس میں رہنما…

49 mins ago