سندھ ہائیکورٹ نے صنعتوں کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواستوں پر حکم امتناع جاری کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے صنعتوں کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواستوں پر حکم امتناع جاری کردیا،عدالت نے انڈسٹریز کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ جسٹس محمود اے خان کا وفاقی وکیل سے استفسار کیاکہ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ کہاں ہے؟جو کاپی عدالت میں پیش کی گئی وہ معاہدہ نہیں پریس ریلیز ہے،آئی ایم ایف کی پریس ریلیز کے مطابق شرط صرف ریونیو بڑھانے کی تھی،نگران حکومت کا گیس قیمتوں میں اضافے کا اور ٹیکس بڑھانے کا اپنا پروپوزل تھا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں صنعتوں کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی،درآمد، برآمدکرنے والی 400سے زائد کمپنیوں نے نگران حکومت کے فیصلے کیخلاف عدالت سے رجوع کیا تھا،وکیل انڈسٹریز نے کہاکہ قانون کے مطابق گیس جس صوبے میں پیدا ہو گی پہلے اسی صوبے کی ضروریات کو پورا کیا جائے،تاثر ہے بلوچستان میں گیس کی سب سے زیادہ پیداوار ہوتی ہے،ملک میں سب سے زیادہ گیس صوبہ سندھ میں پیدا ہوتی ہے،گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنا نگران وفاقی حکومت کا اختیار ہی نہیں تھا،نگران وزیراعلیٰ سندھ نے بھی وفاقی حکومت کو گیس کی قلت دور کرنے کیلئے خط لکھا تھا،نگران حکومت روزمرہ کے معاملات چلا سکتی تھی، بڑے پالیسی معاملات میں فیصلہ نہیں لے سکتی تھی۔

وکیل وفاقی حکومت نے کہاکہ نگران وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر ریونیو بڑھانے کیلئے گیس قیمتوں میں اضافہ کیا،جسٹس محمود اے خان کا وفاقی وکیل سے استفسار کیاکہ حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ کہاں ہے؟جو کاپی عدالت میں پیش کی گئی وہ معاہدہ نہیں پریس ریلیز ہے،آئی ایم ایف کی پریس ریلیز کے مطابق شرط صرف ریونیو بڑھانے کی تھی،نگران حکومت کا گیس قیمتوں میں اضافے کا اور ٹیکس بڑھانے کا اپنا پروپوزل تھا،وکیل اوگرا نے کہاکہ درخواست گزار گیس کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلوں میں موجود تھے،آدھے درخواستگزار حکومت میں شامل تھے اور صورتحال کو جانتے ہیں،جسٹس محمود اے خان نے کہاکہ روحوں کا حال تو اللہ جانتا ہے ہم تو صرف اعمال دیکھ رہے ہیں۔

وکیل وفاقی حکومت نے کہاکہ پالیسی معاملات میں عدالت کا مداخلت کا بھی اختیار نہیں،عدالت نے کہاکہ جو کچھ آپ نے کہا وہ بھی فیصلے میں لکھ دیں گے،وکیل اوگرا نے کہاکہ قیمتوں کا تعین اوگرا کرتا ہے،عدالت نے کہاکہ اوگرا ریگولیٹر ہے معاملات کو کنٹرول بھی کرتا ہے،وکیل اوگرا نے کہاکہ اوگرا صرف منشی کا کام کرتا ہے،سب سے زیادہ بینیفشری چیمبر آف کامرس ہے،اوگرا میں جو لوگ بیٹھے ہیں اتنے ہی پاکستانی ہیں جتنے دوسرے ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ نے صنعتوں کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواستوں پر حکم امتناع جاری کردیااورنوٹیفکیشن معطل کردیا۔عدالت نے کمپنیوں کو اضافی رقم ناظر سندھ ہائیکورٹ کے پاس جمع کرانے کی ہدایت کردی،عدالت نے ناظر کے بجائے وفاقی حکومت کو رقم ادا کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

عدالت نے کہاکہ جب تک حتمی فیصلہ نہیں ہو جاتا اضافی رقم ناظر سندھ ہائیکورٹ کے پاس ہی جمع رہے گی،عدالت نے وفاقی حکومت، اوگرا، ایس ایس جی سی اور دیگر سے 14مارچ کو تحریری دلائل طلب کرلئے ۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

4 hours ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

4 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

4 hours ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

4 hours ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

4 hours ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

4 hours ago