سوشانت سنگھ کی موت سے متعلق بہن نے نئے انکشافات کر دیئے

ممبئی (قدرت روزنامہ) انڈین اداکار سوشانت سنگھ کی موت سے متعلق بہن شویتا سنگھ کیرتنی نے نئے انکشافات کر دیئے۔

روزنامہ جنب کے مطابق شویتا سنگھ نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران بھائی کی موت سے متعلق مختلف سوالات بھی کھڑے کر دیئے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ میرے بھائی کی موت کے وقت اپارٹمنٹ کے سی سی ٹی وی کیمرے کام نہیں کر رہے تھے، ایسا کیوں ہوا اور اس کی کھوج نہیں لگایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میرے بھائی کی عادت تھی کہ وہ اپنا کمرہ لاک نہیں کرتا تھا مگر جس دن اس کی خودکشی کا واقعہ ہوا تو اس کا کمرہ لاک تھا، اس کی وجہ کیا تھی۔

شویتا نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ جب کوئی اپارٹمنٹ چھوڑتا ہے تو انتظامیہ کو چابیاں دینا ہوتی ہیں مگر جب سوشانت کے اپارٹمنٹ کی چابیاں واپس کی گئیں تو ان میں سوشانت کے کمرے کی چابی شامل نہیں تھی، ایسا کیوں ہوا۔

شویتا سنگھ نے ملک کی ایجنسی سی بی آئی سے معاملے کا کھوج لگانے کا کہا کہ وہ ملک کی اہم ایجنسی ہے، مجھے یقین ہے کہ وہ بھائی کی پراسرار موت سے جڑے حقائق سامنے لا سکتی ہے، سوشانت نے اگر واقعی خودکشی کی ہے تو ثبوت سامنے لائے جائیں ہم مان جائیں گے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

4 hours ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

4 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

4 hours ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

4 hours ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

4 hours ago

اسلام میں مرد کو ایک سے زائد شادی کی اجازت کیوں؟ خاتون کے سوال پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کیا جواب دیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی شہرت یافتہ مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام میں مرد…

4 hours ago