کسی ادارے میں اتنی جرأت نہیں کہ وہ ججز پر دباوٴ ڈال سکے، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا ہے کہ کسی ادارے میں اتنی جرأت نہیں کہ وہ ججز پر دباوٴ ڈال سکے۔
الوادعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ کسی وکیل سے کوئی غلطی نہیں ہوئی تو معافی کس چیز کی؟ وکلاء بار کے معاملات کیلئے میرے پاس آتے تھے، ایک وکیل نے خطاب میں کہا کہ دباوٴ ہوتا ہے یہ سب جھوٹ ہے، کسی ادارے میں اتنی جرات نہیں کہ وہ ججز پر دباوٴ ڈال سکے۔
انہوں نے کہا کہ لاپتا افراد کے معاملے پر ہائی کورٹ کے ججز نے بہت بولڈ ہوکر کام کیے ہیں، ایف سی کرنل فوجی افسران وردی میں ہمارے سامنے پیش ہوئے ہیں، میری عدالت میں تربت سے لاپتا افراد کا مسئلہ سامنے آیا تو وہ بازیاب ہوگئے، میں نے کورٹ میں کہا کہ کوئی بھی افسر آئین سے بالاتر نہیں اور کوئی بھی وکیل قانون سے بالاتر نہیں ہے، ایسا نہیں ہے کہ کوئی وکیل کچھ بھی کرے اور اس کے خلاف کارروائی نہ ہو۔
چیف جسٹس نے کہا کہ سانحہ 8 اگست میں میرے وکیل بچے شہید ہوئے اور میرے دوست شہید ہوئے، اس سانحے کے شہداء کو آج بھی کورٹ آتے جاتے محسوس کرتا ہوں، اس سانحے کے تحقیقاتی کمیشن کے ذریعے بہت سے سہولت کار پکڑے گئے، سانحہ 8 اگست پر کوئی سیاست کرتا ہے تو کرتا رہے ہم نہیں کرسکتے۔

Recent Posts

کوئٹہ میں اس بار قربانی کے جانور اتنے مہنگے کیوں؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سنت اِبراھیمی کی ادائیگی کے لیے ہر اہل ایمان کی کوشش ہوتی ہے…

4 mins ago

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، وفاقی وزیر داخلہ کا ارجنٹ پاسپورٹ 7روز میں جاری کرنے کا حکم

لندن(قدرت روزنامہ)پوری دنیا میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی…

6 mins ago

ماشکیل کے رہائشی پیدل لانگ مارچ کرتے کوئٹہ کیوں آئے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جامعہ بلوچستان کے اساتذہ گزشتہ 4 ماہ…

12 mins ago

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ خود کو پارٹی کیسز سے الگ کریں، پی ٹی آئی کا مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایسے وقت میں جب گزشتہ روز اٹارنی جنرل ایڈووکیٹ جنرل کے پی…

15 mins ago

فیروز خان کی دوسری شادی کی تصدیق لیکن دلہن کے پہنے گئے جوڑے کی قیمت کتنی ہے؟ مداح ہکا بکا

لاہور (قدرت روزنامہ) فیروز خان کی خاموشی اور سادگی سے دوسری شادی کرنا تو حیران…

16 mins ago

سجل علی کا شادی سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کا شادی سے متعلق…

20 mins ago