پنجاب کابینہ نے رمضان نگہبان ریلیف پیکج کی منظوری دے دی


لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کے پہلے اجلاس میں رمضان نگہبان ریلیف پیکج 2024ء کی منظوری دے دی گئی۔اس پروگرام کے تحت 65 لاکھ سے زائد ریلیف پیکج مستحق لوگوں کے گھروں تک پہنچائے جائیں گے جس سے مجموعی طور پر سوا تین کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔
پنجاب کابینہ نے ضلعی سطح پر سستے رمضان بازار لگانے کی بھی منظوری دی ہے۔اجلاس میں مریم نواز نے کہا کہ رمضان نگہبان ریلیف ہیمپر میں 10کلو آٹا، 2 کلو چاول، 2 کلو چینی، 2 کلوگھی اور 2 کلوبیسن شامل ہوگا۔
وزیراعلیٰ نے اشیاء خوردونوش کی کوالٹی یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ٹاسک بھی دیا اور اربن یونٹ اور اسپیشل برانچ کی ٹیمز کو فیلڈ سروے کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز شریف نے صوبائی وزراء کو رمضان نگہبان پیکج کی تقسیم کی کڑی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں پر نظر رکھی جائے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو باقاعدہ تربیت دی جائے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے تمام وزراء خصوصی طور پر سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے رمیش سنگھ اروڑا کو وزارت کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

Recent Posts

ای سی سی نے ایس سی او کانفرنس کے اضافی فنڈ جاری کرنے سے روک دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت اطلاعات، سی ڈی…

1 min ago

حکومت نے ایکسٹینشن کو فارمولائز کردیا، افراد کے بجائے ادارہ مضبوط ہوگا:خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایکسٹینشن کا سلسلہ ایوب…

4 mins ago

سروسز چیف کی مدت بڑھانے کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان اور تحریک انصاف نے ایک مرتبہ پھر بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پارلیمان سے ججز کی تعداد اور سروسز چیف کی مدت بڑھانے…

10 mins ago

جوڈیشل کمیشن میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی مساوی نمائندگی کا وعدہ پورا نہیں کیاگیا، بلاول بھٹو کے حکومت سے گلے شکوے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہاہے کہ…

16 mins ago

بھارتی اداکارہ نے مدینہ منورہ میں نکاح کرلیا،شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…

20 mins ago

سروسز چیفس کی مدت،پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…

28 mins ago