پنجاب اسمبلی کا اجلاس، مخصوص نشستوں پر نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے ایوان میں احتجاج اور شور شرابا کیا .

نجی ٹی وی چینل" دنیا نیوز" کے مطابق سپیکر ملک احمد خان کی زیرصدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا،مخصوص نشستوں پر نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،سپیکر ملک احمد خان نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا .

مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی اور آئی پی پی کے نومنتخب 24ارکان نے حلف اٹھایا . سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی جانب سے ایوان میں احتجاج اور شور شرابا کیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں