معروف بھارتی اداکارہ بہن کی موت کے بعد خود بھی انتقال کر گئیں

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارتی ٹی وی شو جھنک کی مشہور اداکارہ ڈولی سوہی گزشتہ رات انتقال کرگئیں .

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈولی سوہی سروائیکل کینسر میں مبتلا تھیں، ان کی عمر 48 برس تھی جن کا انتقال گزشتہ رات ہوا .

ایک رات قبل ہی اداکار کی بہن امندیپ سوہی یرقان کی وجہ سے انتقال کرگئی تھیں .

اداکارہ ڈولی سوہی کے اہل خانہ نے بھارتی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ہماری ڈولی ہم سے بہت دور چلی گئی، ہم سب صدمے سے دوچار ہیں، ڈولی کی آخری رسومات آج دوپہر میں ادا کی جائیں گی‘ . اداکارہ کی بہن کی موت سے متعلق خاندان کا کہنا تھا کہ’ یہ سچ ہے کہ امندیپ بھی زندہ نہیں ہے، اس کا جسم بیماری سے لڑتے لڑتے ہار گیا تھا، اسے یرقان تھا‘ .

واضح رہے کہ ڈولی بھارتی ٹی وی انڈسٹری کا ایک مقبول چہرہ تھیں جو میری عاشقی تم سے ہی ، خوب لڑی مردانی، جھانسی کی رانی اور پرینیتی جیسے ڈراموں میں کام کرچکی تھیں .

. .

متعلقہ خبریں