معروف بھارتی اداکارہ بہن کی موت کے بعد خود بھی انتقال کر گئیں

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارتی ٹی وی شو جھنک کی مشہور اداکارہ ڈولی سوہی گزشتہ رات انتقال کرگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈولی سوہی سروائیکل کینسر میں مبتلا تھیں، ان کی عمر 48 برس تھی جن کا انتقال گزشتہ رات ہوا۔ایک رات قبل ہی اداکار کی بہن امندیپ سوہی یرقان کی وجہ سے انتقال کرگئی تھیں۔

اداکارہ ڈولی سوہی کے اہل خانہ نے بھارتی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ہماری ڈولی ہم سے بہت دور چلی گئی، ہم سب صدمے سے دوچار ہیں، ڈولی کی آخری رسومات آج دوپہر میں ادا کی جائیں گی‘۔اداکارہ کی بہن کی موت سے متعلق خاندان کا کہنا تھا کہ’ یہ سچ ہے کہ امندیپ بھی زندہ نہیں ہے، اس کا جسم بیماری سے لڑتے لڑتے ہار گیا تھا، اسے یرقان تھا‘۔

واضح رہے کہ ڈولی بھارتی ٹی وی انڈسٹری کا ایک مقبول چہرہ تھیں جو میری عاشقی تم سے ہی ، خوب لڑی مردانی، جھانسی کی رانی اور پرینیتی جیسے ڈراموں میں کام کرچکی تھیں۔

Recent Posts

کراچی: شیر شاہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ڈی ایس پی علی رضا کے قتل میں ملوث 2 ملزمان ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے شیر شاہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی…

4 mins ago

بلوچستان اسمبلی بلڈنگ کی تعمیر نو ہائیکورٹ میں چیلنج

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کی عمارت کو گراکر اسے 5 ارب روپے کی لاگت سے…

39 mins ago

پی ٹی آئی کو لاشیں چاہییں، فیصل واوڈا کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ قانون میں لکھا ہے…

48 mins ago

پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل خیبرپختونخوا پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اسلام آباد کے مختلف علاقوں…

58 mins ago

قلات میں دھماکا، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید 4 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قلات کے علاقے دشت محمود کے قریب دھماکے سے 3 سیکیورٹی اہلکار…

1 hour ago

حکومت پرامن احتجاج پر حملہ آور، نتائج پریشان کن نظر آرہے ہیں، محمود اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

2 hours ago