چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں 64کیسے 50میں تبدیل ہوا،طاہر بزنجو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینیٹر طاہر بزنجو نے کہاہے کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں 64کیسے 50میں تبدیل ہوا،بلاول، شہباز شریف نے اعلان کیا کہ منحرف ارکان کو نشان عبرت بنائیں گے .

نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق مرزا آفریدی کی زیرصدارت سینیٹ کے اجلاس میں طاہر بزنجو نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ دونوں بڑی جماعتوں نے تحقیقاتی کمیٹی بنائی،ان کمیٹیوں کے سربراہ سے جب پوچھو تو وہ دبے انداز سے مسکرا دیتے ہیں،طاہر بزنجو نے کہاکہ منحرف میں سب سے بڑی تعداد پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے ارکان کی تھی،سب کو معلوم تھا کن سینیٹرز نے مخالف ووٹ ڈالا،ان میں چند ریٹائرہو گئے، چند انتقال کر گئے اور چند ابھی بھی ایوان میں ہیں،ایسے انتخابات میں مضبوط حکومت بنے گی جب نتائج اپنی مرضی سے بنائے گئے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں