جیل سے سات قیدی فرار لیکن جانے سے پہلے پولیس اہلکاروں کے ساتھ ایسی حرکت کردی کہ جان کر آپ بھی آنکھیں بند کرلیں گے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارتی ریاست اروناچل کی ایک جیل میں گارڈز کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر 7قید فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے . ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ ایسٹ سیانگ ڈسٹرکٹ کی پیسیگھاٹ جیل میں پیش آیا جہاں 7قیدیوں نے اس وقت 5گارڈز کے چہرے پر مرچیں پھینکیں جب ڈنر کے لیے ان کے سیل کھولے گئے تھے .

پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ قیدیوں کی طرف سے گارڈز پر تشدد بھی کیا گیا جس میں ایک گارڈ کے سر میں شدید چوٹ آئی . پانچوں گارڈز کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی . تاحال فرار ہونے والے قیدی پکڑے نہیں جا سکے . انڈیا ریزرو بٹالین ان قیدیوں کی گرفتاری کے لیے آپریشنز کر رہی ہے . . .

متعلقہ خبریں