کارتک آریان کے ساتھ ڈیٹ پر جانے کی خواہش ،سیف علی خان کی اپنی بیٹی کے ساتھ لائیو شو کے دوران’جھڑپ‘ ہو گئی

ممبئی (قدرت روزنامہ)شو کے دوران اداکارہ بیٹی سارہ خان نے جب کارتک آریان کے ساتھ ڈیٹ پر جانے کی خواہش ظاہر کی تو والد سیف علی خان نے کہا کہ اگر اس کے پاس دولت ہے تو وہ میری بیٹی کو لے جا سکتا ہے جس پر سارہ علی خان ناراض ہوئیں اور کہا کہ مجھے ایسا لگ رہاہے کہ آپ اپنی بیٹی کا سودا کر رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف ہدایتکار اور پروڈیوسر کرن جوہر کے شو ”کافی ود کرن“ میں شرکت کے دوران دونوں باپ بیٹی کے درمیان ایک متنازع موضوع چھڑ گیا۔شو کے میزبان کرن جوہر کی جانب سے سوال کیا گیا کہ ’سارہ آپ کس اداکار کو ڈیٹ کرنا چاہیں گی اور کس سے شادی کی خواہش رکھتی ہیں؟‘جس کے جواب میں سارا نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’جی میں تو کارتک آریان کو ڈیٹ اور رنبیر کپور سے شادی کرنا چاہوں گی‘۔

یہ سنتے ہی کرن جوہر بولے کہ ’کارتک آریان کے گھنے اسٹائلش بال آپ کو پسند ہیں؟ کیا میں ان سے آپ کے لیے بات کروں؟‘اس آفر پر سارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ’جی جی بالکل کیوں نہیں‘۔

بیٹی کے منہ سے ٹی وی شو پر یہ الفاظ سن کر سیف نے بطور والد کہا کہ ’اس کے پاس دولت ہے؟ اگر اچھی خاصی دولت ہے تو میری بیٹی لے جائے‘۔

سیف علی خان کی بات سن کر سارا کا منہ کھلا رہ گیا، اور کچھ دیر خاموش رہنے کے بعد انہوں نے کہا کہ ’آپ بابا ہو کر یہ بات کیسے کہہ سکتے ہیں، مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ آپ اپنی بیٹی کو فروخت کر رہے ہیں‘۔

سیف علی خان کے اس ردعمل پر کچھ صارفین نے اسے ایک والد کا بنیادی ردعمل قرار دیا، تو کچھ نے حیرت کا اظہار کیا۔جبکہ کچھ صارفین نے نشاندہی کی کہ رنبیر کپور تو ان کے ماموں لگتے ہیں۔

Recent Posts

کراچی: شیر شاہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ڈی ایس پی علی رضا کے قتل میں ملوث 2 ملزمان ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے شیر شاہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی…

4 mins ago

بلوچستان اسمبلی بلڈنگ کی تعمیر نو ہائیکورٹ میں چیلنج

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کی عمارت کو گراکر اسے 5 ارب روپے کی لاگت سے…

39 mins ago

پی ٹی آئی کو لاشیں چاہییں، فیصل واوڈا کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ قانون میں لکھا ہے…

48 mins ago

پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل خیبرپختونخوا پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اسلام آباد کے مختلف علاقوں…

58 mins ago

قلات میں دھماکا، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید 4 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قلات کے علاقے دشت محمود کے قریب دھماکے سے 3 سیکیورٹی اہلکار…

1 hour ago

حکومت پرامن احتجاج پر حملہ آور، نتائج پریشان کن نظر آرہے ہیں، محمود اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

2 hours ago