میرے خلاف ریفرنس درست ہوتا تو جسٹس طارق مسعود چیف جسٹس پاکستان ہوتے،چیف جسٹس فائز عیسیٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ بطور جج میرے خلاف ریفرنس لایا گیا،میرے خلاف ریفرنس بے بنیاد ثابت ہوا،ریفرنس درست ہوتا تو جسٹس طارق مسعود چیف جسٹس پاکستان ہوتے۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جسٹس سردار طارق کہتے تھے 40سے 50کیسز میری عدالت میں لگا دیں،جسٹس سردار طارق مسعود کی عدالت زیادہ فیصلے سنانے کیلئےمشہور ہے،لاہور ہائیکورٹ کے ایک فیصلے سے الیکشن پھر ڈی ریل ہو سکتے تھے، ہم نے چھٹیوں پر جانے سے پہلے رات کو اس آرڈر کیخلاف کیس سنا،جسٹس سردار طارق کا پس منظر میں بھی ایک کردار ہے،ہم تب وہ کیس 3سینئر ججز پر مشتمل بنچ بنا کر سننا چاہتے تھے،جسٹس اعجازالاحسن نے بیٹھنے سے انکار کردیا تھا،ہم نے ان کے بعد دوسرے سینئر جج کو ساتھ بٹھایا اور رات 12بجے فیصلہ سنایا،ایسا نہ ہوتا تو صدر اورالیکشن کمیشن کی دی گئی تاریخ پر الیکشن ڈی ریل ہو سکتے تھے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ جسٹس سردار طارق لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس بننے کے حقدار تھے،انہیں چیف جسٹس نہ بنا کر صوبے کا نقصان ہوا،اس کا فائدہ سپریم کورٹ کو ہوا کیونکہ یہ سپریم کورٹ آ گئے،جسٹس طار ق مسعود اپنی رائے میں ہمیشہ بڑے سیدھے رہےہیں، اگر ان کا مجھ سے بھی اختلاف ہو تو یہ سیدھا کہہ دیتے ہیں،جسٹس طارق مسعود کی فیملی بہت اچھی ہے جو انہیں سپورٹ کرتی ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاکہ بطور جج میرے خلاف ریفرنس لایا گیا،میرے خلاف ریفرنس بے بنیاد ثابت ہوا،ریفرنس درست ہوتا تو جسٹس طارق مسعود چیف جسٹس پاکستان ہوتے۔

Recent Posts

بلوچستان کے سرکاری ملازمین ڈیوٹی کے اوقات میں احتجاج نہیں کرسکتے، حکم نامہ جاری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین اب سڑکوں پر نکل کر احتجاج…

9 mins ago

پولیس اہلکار سید خان سرحدی رہا ہوگئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کی مقامی عدالت نے توہین رسالت کے مبینہ ملزم کو قتل کرنےوالے پولیس…

14 mins ago

پی ٹی آئی نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سے قبل ہی احتجاج کا فیصلہ کیوں کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 4 اکتوبر کو…

28 mins ago

پی ٹی آئی ایک دہشتگرد جماعت ہے، جو بار بار اپنے ہی ملک پر حملہ آور ہوتی ہے: مریم نواز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی نہ…

35 mins ago

پی ٹی آئی ترکی کی گولن تحریک کی طرح پاکستان پر قبضہ کرنا چاہ رہی ہے: احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر احسن اقبال نےکہا ہےکہ پی ٹی آئی ترکی کی گولن…

45 mins ago

ورلڈکلچر فیسٹیول: اطالوی فنکارہ کا کٹھ پتلی ڈرامہ، بغیر مکالموں کے کہانی بیان کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جیو اور جنگ کے اشتراک سے کراچی آرٹس کونسل میں جاری عالمی…

55 mins ago