مخصوص نشستیں مل گئیں تو تحریک انصاف صدارتی الیکشن کے حوالے سے کیا بڑا مطالبہ کرے گی ؟بیرسٹر علی ظفر نے تہلکہ خیز بیان دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنمہ) مخصوص نشستیں مل گئیں تو تحریک انصاف صدارتی الیکشن کے حوالے سے کیا بڑا مطالبہ کرے گی ؟ تحریک انصاف کے سینئر رہنما بیرسٹر علی ظفر نے تہلکہ خیز بیان دیدیا . انکا کہنا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت اچھا آپشن تھا لیکن سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے کا سیاسی فیصلہ کیا گیا، مخصوص نشستوں کی بہت بڑی تعداد صدارتی الیکشن میں ووٹ نہیں کرسکے گی، مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو مل گئیں تو ہم دوبارہ صدارتی الیکشن کا مطالبہ کریں گے .

نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق آزاد امیدوار جیتنے کے بعد کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہوسکتے ہیں، آزادامیدوار جس سیاسی جماعت میں شامل ہوں گے انہیں اس کی مخصوص نشستیں ملیں گی، آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ پارلیمنٹ میں موجود سیاسی جماعت میں ہی شمولیت اختیار کرنی ہے، الیکشن ایکٹ میں کہیں نہیں لکھا کہ لسٹ نہیں دی تو مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی، الیکشن کمیشن نے نہ صرف سنی اتحاد کونسل سے مخصوص نشستیں چھینی بلکہ انہیں دوسری سیاسی جماعتوں کو بانٹنے کی کوشش کی جن کا استحقاق نہیں بنتا، ان سیاسی جماعتوں کو الیکشن کمیشن سے کہنا چاہیے تھا کہ ہم ان نشستوں کے مستحق نہیں ہیں .

بیرسٹر علی ظفر کا مزید کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی لسٹ آزادامیدواروں کی شمولیت کے بعد ہی دے سکتی تھی، الیکشن کمیشن کے غیرآئینی و غیرقانونی آرڈر کا سب سے زیادہ اثر خیبرپختونخوا میں ہورہا ہے اس لیے پشاور ہائیکورٹ گئے، پنجاب اسمبلی کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ میں بھی پٹیشن دائر کردی ہے، امید ہے پشاور ہائیکورٹ کی طرح لاہور ہائیکورٹ سے بھی اسٹے مل جائے گا .

پروگرام میں پنجاب کے پہلے سکھ صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑا ن اورپیپلز پارٹی کے ایم این اے آغا رفیع اللہ نے بھی شرکت کی .

. .

متعلقہ خبریں