مخصوص نشستیں مل گئیں تو تحریک انصاف صدارتی الیکشن کے حوالے سے کیا بڑا مطالبہ کرے گی ؟بیرسٹر علی ظفر نے تہلکہ خیز بیان دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنمہ) مخصوص نشستیں مل گئیں تو تحریک انصاف صدارتی الیکشن کے حوالے سے کیا بڑا مطالبہ کرے گی ؟ تحریک انصاف کے سینئر رہنما بیرسٹر علی ظفر نے تہلکہ خیز بیان دیدیا ۔ انکا کہنا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت اچھا آپشن تھا لیکن سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے کا سیاسی فیصلہ کیا گیا، مخصوص نشستوں کی بہت بڑی تعداد صدارتی الیکشن میں ووٹ نہیں کرسکے گی، مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو مل گئیں تو ہم دوبارہ صدارتی الیکشن کا مطالبہ کریں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق آزاد امیدوار جیتنے کے بعد کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہوسکتے ہیں، آزادامیدوار جس سیاسی جماعت میں شامل ہوں گے انہیں اس کی مخصوص نشستیں ملیں گی، آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ پارلیمنٹ میں موجود سیاسی جماعت میں ہی شمولیت اختیار کرنی ہے، الیکشن ایکٹ میں کہیں نہیں لکھا کہ لسٹ نہیں دی تو مخصوص نشستیں نہیں ملیں گی، الیکشن کمیشن نے نہ صرف سنی اتحاد کونسل سے مخصوص نشستیں چھینی بلکہ انہیں دوسری سیاسی جماعتوں کو بانٹنے کی کوشش کی جن کا استحقاق نہیں بنتا، ان سیاسی جماعتوں کو الیکشن کمیشن سے کہنا چاہیے تھا کہ ہم ان نشستوں کے مستحق نہیں ہیں۔

بیرسٹر علی ظفر کا مزید کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی لسٹ آزادامیدواروں کی شمولیت کے بعد ہی دے سکتی تھی، الیکشن کمیشن کے غیرآئینی و غیرقانونی آرڈر کا سب سے زیادہ اثر خیبرپختونخوا میں ہورہا ہے اس لیے پشاور ہائیکورٹ گئے، پنجاب اسمبلی کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ میں بھی پٹیشن دائر کردی ہے، امید ہے پشاور ہائیکورٹ کی طرح لاہور ہائیکورٹ سے بھی اسٹے مل جائے گا۔

پروگرام میں پنجاب کے پہلے سکھ صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑا ن اورپیپلز پارٹی کے ایم این اے آغا رفیع اللہ نے بھی شرکت کی ۔

Recent Posts

بلوچستان حکومت کی شاہ خرچیاں، صوبائی اسمبلی کی نئی عمارت کے بعد 59 لگژری گاڑیوں کی خریداری کا بھی فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت کی شاہ خرچیاں جاری، صوبائی اسمبلی کی نئی عمارت کے لیے اربوں…

6 mins ago

بلوچستان کے سرکاری ملازمین ڈیوٹی کے اوقات میں احتجاج نہیں کرسکتے، حکم نامہ جاری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین اب سڑکوں پر نکل کر احتجاج…

22 mins ago

پولیس اہلکار سید خان سرحدی رہا ہوگئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کی مقامی عدالت نے توہین رسالت کے مبینہ ملزم کو قتل کرنےوالے پولیس…

27 mins ago

پی ٹی آئی نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سے قبل ہی احتجاج کا فیصلہ کیوں کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 4 اکتوبر کو…

40 mins ago

پی ٹی آئی ایک دہشتگرد جماعت ہے، جو بار بار اپنے ہی ملک پر حملہ آور ہوتی ہے: مریم نواز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی نہ…

47 mins ago

پی ٹی آئی ترکی کی گولن تحریک کی طرح پاکستان پر قبضہ کرنا چاہ رہی ہے: احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر احسن اقبال نےکہا ہےکہ پی ٹی آئی ترکی کی گولن…

58 mins ago