جیل سپرنٹنڈنٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پراسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)جیل سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پراسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر جیل سپرنٹنڈنٹ کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،جیل سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا،جیل سپرنٹنڈنٹ نے کہاکہ دو روز قبل اڈیالہ جیل کی بیک سائیڈ سے اسلحہ اوربارود برآمد ہوا ، دو افراد گرفتار ہوئے ،کل سارا دن سرچ آپریشن جاری رہا، سرچ آپریشن کی وجہ سے گزشتہ روز رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت نہیں دی ۔

جسٹس اعجاز اسحاق خان نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی لکھ کر دیں گے کہ وہ کس کس سے ملاقات کریں گے،بانی پی ٹی آئی کے ناموں کے علاوہ کوئی سپرنٹنڈنٹ کو درخواست نہیں دے سکے گا، شیر افضل مروت نے استدعا کی کہ جیل سپرنٹنڈ مصروف ہوتے ہیں کوئی فوکل پرسن مقرر کردیں،جیل سپرنٹنڈنٹ نے کہاکہ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل فوکل پرسن ہونگے،ہم نے مشاورت سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے دن مقرر کئے تھے،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کی تعداد اب بڑھ گئی ہے،بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی کی وجہ سے بہت سے کام روکنےپڑتے ہیں،استدعا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دن مقرر رہنے دیئے جائیں۔

ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ منگل اور جمعرات کے دو دن مقرر ہیں جن میں دو دو سیشن ہوتے ہین،ایک سیشن میں چھ افراد ملاقات کر سکتے ہیں،ایڈووکیٹ جنرل نے استدعا کی کہ سماعت رمضان کے بعد تک ملتوی کردیں،شیر افضل نے کہاکہ رمضان میں تو خان صاحب باہر آ جائیں گے ، یہ درخواست غیرموثر کروانا چاہتے ہیں، شیرافضل مروت کی بات پر کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے، کیس کی سماعت ہدایات کے ساتھ اگلے جمعے تک ملتوی کر دی ۔

Recent Posts

بلوچستان کے سرکاری ملازمین ڈیوٹی کے اوقات میں احتجاج نہیں کرسکتے، حکم نامہ جاری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین اب سڑکوں پر نکل کر احتجاج…

14 mins ago

پولیس اہلکار سید خان سرحدی رہا ہوگئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کی مقامی عدالت نے توہین رسالت کے مبینہ ملزم کو قتل کرنےوالے پولیس…

19 mins ago

پی ٹی آئی نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سے قبل ہی احتجاج کا فیصلہ کیوں کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 4 اکتوبر کو…

33 mins ago

پی ٹی آئی ایک دہشتگرد جماعت ہے، جو بار بار اپنے ہی ملک پر حملہ آور ہوتی ہے: مریم نواز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی نہ…

40 mins ago

پی ٹی آئی ترکی کی گولن تحریک کی طرح پاکستان پر قبضہ کرنا چاہ رہی ہے: احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر احسن اقبال نےکہا ہےکہ پی ٹی آئی ترکی کی گولن…

51 mins ago

ورلڈکلچر فیسٹیول: اطالوی فنکارہ کا کٹھ پتلی ڈرامہ، بغیر مکالموں کے کہانی بیان کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جیو اور جنگ کے اشتراک سے کراچی آرٹس کونسل میں جاری عالمی…

1 hour ago