آئی ایم ایف کا دوسرے اقتصادی جائزے کیلیے مشن پاکستان بھیجنے کا عندیہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف نے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کی تکمیل کو ترجیح قرار دیتے ہوئے پاکستان کی نئی کابینہ کی تشکیل کے بعد دوسرے اقتصادی جائزے کیلیے مشن بھیجنے کا عندیہ دیدیا ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جیولی کوزیک نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران پاکستان کی سیاسی صورتحال پر تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ معاشی استحکام کو یقینی بنانے کیلیے پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ پالیسیوں پر کام کرنے کے منتظر ہیں، پاکستانی عوام کی بھلائی کیلیے معاشی استحکام کی خاطر حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ موجودہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ اپریل 2024 میں ختم ہورہا ہے، اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت پاکستان کو 1.9 ارب ڈالر مل چکے ہیں، نگران حکومت کے دور میں مہنگائی کنٹرول کرنے کیلیے سخت مالیاتی پالیسی برقرار رکھی گئی، اورحکام نے سماجی تحفظ یقینی بنانے کیلیے اقدامات کیے۔
ڈائریکٹر کمیونیکیشن نے کہا کہ پاکستان کے نگران دور حکومت میں معاشی استحکام کو برقرار رکھا گیا، زرمبادلہ زخائر میں اضافے کے ساتھ مالی اہداف پر سختی سے عمل کیا گیا، توانائی شعبے میں ٹیرف میں بروقت ایڈجسٹمنٹ کو لاگو کیا گیا۔
جیولی کوزیک نے کہا کہ پاکستان کیساتھ 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کی تکمیل ترجیح ہے، جس کیلیے پاکستان کی نئی کابینہ کی تشکیل کے بعد دوسرے اقتصادی جائزے کیلیے مشن بھیجنے کو تیار ہیں۔

Recent Posts

مریم نواز کی حکومت کسی افسر کو گھر یا گاڑیاں نہیں دے رہی،عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی پنجاب…

5 mins ago

مولابخش چانڈیو نے خالد مقبول صدیقی کو ایم کیوایم کا ’’نقلی قائد‘‘ قرار دیدیا

حیدرآباد (قدرت روزنامہ)رہنما پیپلز پارٹی مولا بخش چانڈیو نےخالد مقبول صدیقی کو ایم کیوایم کا…

48 mins ago

نیتوں کا بحران ختم ہوگاتوہی معیشت کا بحران ختم کیا جاسکتا، خالد مقبول صدیقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے خطے…

53 mins ago

چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرا لاہور میں شیڈول، مقابلہ یکم مارچ کو ہو گا

ممبئی(قدرت روزنامہ)پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا یکم…

1 hour ago

سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس آج کاروباری دن کے دوران 80…

1 hour ago

فواد خان 8 سال بعد بالی ووڈ میں واپسی کے لیے تیار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی فلموں کے شوقین افراد تقریبا آٹھ سال سے فواد خان کی…

4 hours ago