سردی چلی گئی یا نہیں، مزید مغربی ہوائوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی، ملک کے کن حصوں میں بارشیں ہوں گی؟

کراچی (قدرت روزنامہ) ملک میں مزید مغربی ہوائوں کے سلسلے کی پیش گوئی کے سبب بلوچستان اور سندھ میں بارشوں اور برف باری کا امکان ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ 9 مارچ کو بلوچستان میں داخل ہو گا جہاں 9 سے 13 مارچ تک برف باری اور بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، مغربی ہواؤں کا دوسرا سلسلہ 12 مارچ کو ملک میں داخل ہو گا جس سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے علاوہ پنجاب کے شہروں چکوال، اٹک اور مری میں 11 سے 14 مارچ تک بارشیں ہوں گی۔

بتایا گیا ہے کہ سندھ میں 10 سے 12 مارچ تک گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں، گلگت بلتستان میں 11 تا 15 مارچ تک بارشوں اور برف باری کا امکان ہے جس سے موسم ایک بار پھر یخ بستہ ہونے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا میں 13 اور 14 مارچ کو بارشیں اور ژالہ باری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے پی ڈی ایم سمیت متعلقہ اداروں کو ضروری اقدامات سے متعلق آگاہ کر دیا۔

Recent Posts

بلوچستان کے سرکاری ملازمین ڈیوٹی کے اوقات میں احتجاج نہیں کرسکتے، حکم نامہ جاری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ سرکاری ملازمین اب سڑکوں پر نکل کر احتجاج…

14 mins ago

پولیس اہلکار سید خان سرحدی رہا ہوگئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کی مقامی عدالت نے توہین رسالت کے مبینہ ملزم کو قتل کرنےوالے پولیس…

19 mins ago

پی ٹی آئی نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس سے قبل ہی احتجاج کا فیصلہ کیوں کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 4 اکتوبر کو…

32 mins ago

پی ٹی آئی ایک دہشتگرد جماعت ہے، جو بار بار اپنے ہی ملک پر حملہ آور ہوتی ہے: مریم نواز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی نہ…

39 mins ago

پی ٹی آئی ترکی کی گولن تحریک کی طرح پاکستان پر قبضہ کرنا چاہ رہی ہے: احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر احسن اقبال نےکہا ہےکہ پی ٹی آئی ترکی کی گولن…

50 mins ago

ورلڈکلچر فیسٹیول: اطالوی فنکارہ کا کٹھ پتلی ڈرامہ، بغیر مکالموں کے کہانی بیان کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جیو اور جنگ کے اشتراک سے کراچی آرٹس کونسل میں جاری عالمی…

60 mins ago