ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر، قیمت 172 روپے سے بھی تجاوز کر گئی

کراچی (قدرت روزنامہ) اوپن مارکیٹ میں ڈالر 172 روپے سے بھی تجاوز کر گیا۔تفصیلات کے مطابق روپے کی قدر میں مزید تنزلی دیکھنے میں آئی ہے۔حکومت کی جانب سے تمام تر اقدامات کے باوجود روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔حکومتی پالیسیوں کے باوجود کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے۔منگل کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر ملک تاریخ کی نئی کم ترین سطح پر جا پہنچی ہے۔
انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 40 پیسے اضافہ دیکھا گیا ہے اور امریکی ڈالر 170 روپے کی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی ایک وقت میں قیمت خرید 171 روپے 50 پیسے جب کہ قیمت فروخت 172 روپے 20 پیسے دیکھی گئی۔

ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافے کے باعث ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ڈالر کی قیمت بڑھنے سے درآمدی اشیاٰ مزید مہنگی ہو جائیں گی جس سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔ انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا تھا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 55پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید169.10روپے سے بڑھ کر169.65روپے اور قیمت فروخت169.20روپے سے بڑھ کر169.75روپے ہو گئی اسی طرح اوپن مارکیٹ میں 40پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 170.50روپے سے بڑھ کر171روپے اور قیمت فروخت171روپے سے بڑھ کر171.40روپے ہو گئی ۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں30پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یوروکی قیمت خرید 199.30روپے سے کم ہو کر199.50روپے اور قیمت فروخت201.30روپے سے کم ہو کر201روپے ہو گئی اسی طرح50پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت235.50روپے سے کم ہو کر235روپے پر آ گئی ۔

Recent Posts

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ پلک سدھوانی کو قانونی نوٹس مل گیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی کامیڈی ڈرامہ ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف اداکارہ پلک سدھوانی کو…

7 hours ago

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمدیوسف کے استعفے کی اندروانی کہانی سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر محمدیوسف کے استعفے کی اندرونی کہانی…

7 hours ago

آئیفا ایوارڈ، شاہ رخ خان بہترین اداکار قرار پائے

ابوظہبی (قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے میگا سٹار شاہ رخ خان نے انٹرنیشنل انڈین فلم…

7 hours ago

ہنی سنگھ کا پاکستان آنے کا اعلان

دبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ نے اپنے اگلے بین الاقوامی…

8 hours ago

کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن کے فارم ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ، 22 نوجوان گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ)گڈاپ ٹاؤن کے علاقے میں فام ہاؤس میں شدید ہوائی فائرنگ سے ایک خاتون…

8 hours ago

وزیر اعلیٰ کی پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی شدید مذمت،سوگوار خاندانوں سےاظہار افسوس

لاہور( قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں پرفائرنگ کی…

8 hours ago