وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا صوبے سے رشوت اور پرٹوکول کلچر ختم کرنے کا اعلان


پشاور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ صوبے سے رشوت اور پروٹوکول کلچر ختم کریں گے، رشوت لینے والا اور رشوت دینے والا جہنمی ہیں، عوام میری ٹیم ہے، کوئی آپ سے رشوت مانگے تو آپ کمپلینٹ کریں۔ کسی کو شوق ہے گارڈز رکھنے کا تو اپنے پیسوں پر گارڈز رکھیں، کوئی بادشاہت کی زندگی گزارنا چاہتا ہے تو اپنے خرچے پر گزاریں۔
پشاور میں کابینہ کے پہلے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اس وقت وفاق کے ذمے صوبے کے 1510 ارب روپے کے بقایا جات ہیں، اس لیے وفاق کے ساتھ اچھی ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاق اگر ہمارا حق نہیں دیتا تو حق لینے کے لیے دوسرے قانونی طریقے استعمال کیے جائیں گے، اگر پیسے نہیں ہیں تو بجلی اور گیس بلوں میں کمی کی صورت میں ادائیگی کریں۔
علی امین نے کہا کہ یکم رمضان المبارک میں صحت کارڈ بحال کیا جائے گا، صحت کارڈ کے 5 ارب روپے ریلیز کر دیے گئے ہیں، 17 ارب کا بقایا تھا۔ رمضان میں ساڑھے 9 لاکھ لوگوں کو 10 ہزار روپے کیش کی شکل میں ریلیف دیا جائے گا، ریلیف احساس پروگرام اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ مستحقین کو فراہم کیا جائے گا۔
’صوبے میں لنگر خانے بھی کھول رہے ہیں، روزگار کے لیے نوجوانوں کو قرضے دیں گے‘۔
وزیر اعلیٰ نے کابینہ میں رشتہ داروں کو شامل کرنے کا الزام بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس کی خدمات ہیں ان کو میرٹ پر کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔
لوڈشیڈنگ کے حوالے سے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے دیہات میں پیسکو چیف سے لوڈشیڈنگ پر بات ہوئی ہے، رمضان میں دیہات میں چھ گھنٹوں سے زیادہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزراء اور سرکاری ملازمین کے پیٹرول اور بلوں کے الاؤنسز میں کٹوتی کریں گے۔ وفاق کے ساتھ صوبے کے حقوق پر بات کرنے کے لیے تیار ہوں۔ انہوں نے مطالبہ کیا انتخابی دھاندلی پر فری اینڈ فئیر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔

Recent Posts

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی: خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس…

9 mins ago

کہیں توہین ہو تو میرا نام سب سے پہلے آجاتا ہے, فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ کسی کی تذلیل کی…

27 mins ago

عمران خان کے خلاف ٹیریان وائٹ کیس خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد ہائیکورٹ نےعمران خان کیخلاف ٹیریان وائٹ کیس خارج کرنے…

35 mins ago

اب تک کتنے نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کی جاچکی ہیں؟ ایف بی آر نے تفصیلات جاری کردیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نےبتایا ہے کہ اب تک 3 ہزار…

38 mins ago

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کے وفد نے…

40 mins ago

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کی وفاق سے لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرنے کی درخواست

پشاور (قدرت روزنامہ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی وفاقی حکومت سے درخواست کی ہے…

43 mins ago