’والد اور بھائی کو اسکول میں داخلے کی اجازت نہیں لیکن مریم نواز کیمرہ لے کر پہنچ گئیں‘ صارفین کی مریم نواز پر تنقید


کراچی (قدرت روزنامہ)وزير اعلی پنجاب مريم نواز نے اپنے عہدے کا منصب سنبھالتے ہی لاہور میں مختلف مقامات کے دوروں کا آغاز کیا ۔ وزارتِ اعلیٰ کا حلف اٹھانے کے کچھ دیر بعد ہی وہ لاہور میں واقع ایک پولیس سٹیشن پہنچیں، دوسرے دن انھوں نے میو اسپتال پھر سیف سٹی کے آفسز اور لاہور کے سرکاری اسکول کا دورہ بھی کیا۔
مریم نواز کا لاہور کے سرکاری اسکول کا دورہ ایک بار پھر موضوع بحث بناہوا ہے،ان کی اسکول پرنسپل کے ساتھ مکالمے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پرگردش کر رہی ہے جس میں پرنسپل مریم نواز سے کہتی ہیں کہ بچیاں کنفیوز ہوجاتی ہیں کیونکہ سرکاری اسکول کے بچے چھوٹی فیملیز سے آتے ہیں اور جب یہاں اتنے مرد حضرات آتے ہیں تو بچے کنفیوز ہوجاتے ہیں جس پر مریم نواز کہتی ہیں کہ یہ بہادر بچے ہیں اور باہر جا کر بات کریں گے ابھی بچوں کو ڈسٹرب نہ کریں اور ایسے نہیں کہنا چاہیے کہ چھوٹی یا بڑی فیملیز سے ہیں کیونکہ کوئی چھوٹی یا بڑی فیملی نہیں ہوتی تمام بچے بڑی فیملیز سے ہیں۔
اسے صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، بہت سے صارفین ایسے ہیں جن کا کہنا ہے کہ یہ مریم نواز کی جانب سے تشہیری مہم ہے۔
ایک صارف نے مریم نواز پر تنقید کرتے پوئے لکھا کہ پاکستانی گرلزاسکولوں میں غیر مردوں کوآنے کی اجازت نہیں ہوتی مگر مریم نواز کلاس روم میں اپنے کیمرہ مینز کے ساتھ داخل ہو گئیں جہاں پر بچیاں پردے میں بیٹھی تھیں ، جس پر پرنسپل نے انہیں کہا کہ آپ مردوں کو یہاں سے لے جائیں بچیاں کنفیوز ہو رہی ہیں لیکن مریم نواز پھر بھی غیر مردوں کے ساتھ کمیروں سمیت وہاں موجود رہیں۔
میاں نعیم لکھتے ہیں کہ بچیوں کےاسکول کے اندر والد اور بھائی کو بھی داخلے کی اجازت نہیں ہوتی وہ گیٹ تک ہی رہتے ہیں اور مریم نواز غیر مردوں اور کمیرے کے ساتھ کلاس روم تک آ گئی ہیں۔
مریم کی اچھی کلاس لگائی پرنسپل نے کہ آپ مردوں کو یہاں سے لے کر چلی جائیں بچیاں کنفیوز ہو رہی ہیں
جہاں صارفین مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے نظر آئے وہیں ایک صارف نے لکھا کہ مریم نواز نہیں بلکہ پرنسپل بچوں کو چھوٹے اور غریب گھر کا کہہ کر کنفیوز کر رہی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سرکاری اسکول کا دورہ کر رہی ہیں اور یہ بہت بڑی بات ہے جسے سراہنا چاہیے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے طلبہ نے ملاقات کی تھی جس پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

58 mins ago

اسحاق ڈار کا دورہ کرغزستان کیوں منسوخ ہوا ،وجہ سامنے آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) کرغستان کی حکومت کی درخواست پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق…

1 hour ago

سولر نیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے، وزیر توانائی اویس لغاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سولر نیٹ…

2 hours ago

ملک کے وہ علاقے جہاں آج رات بارش کا امکان ہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں…

2 hours ago

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا رد عمل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم…

2 hours ago

اگلے10 دن اہم,جنوبی پنجاب میں کہاں کہاں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے؟ جانیے

لاہور (قدرت روزنامہ )پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر محکمہ صحت…

3 hours ago