لاہور (قدرت روزنامہ)9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس سمیت دیگر مقدمات کی سماعت کرنے والے لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نوید اقبال کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔ڈان نیوز کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے جج نوید اقبال کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال کا تبادلہ رحیم یار خان کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ جج نوید اقبال 9 مئی واقعات، زمان پارک کیس میں گرفتار صحافی عمران ریاض کے کیس سمیت کئی اہم کیسز کی سماعت کی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج عبہر گل کا تبادلہ کردیا گیا تھا۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج عبہر گل کی جگہ ہی سیشن جج محمد نوید اقبال کو لاہور کی انسداد دہشتگری کی عدالت کا جج تعینات کردیا گیا تھا۔
ان تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا تھا۔ یاد رہے کہ جج عبہر گل نے لاہور میں کار کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے خاندان کے مقدمات، 9 مئی کے واقعات بشمول جناح ہاؤس پر حملہ، مسلم لیگ (ن) کر رہنماؤں کی جانب سے اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے سمیت کئی اہم کیسز کی سماعت کی تھی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…