لاہور (قدرت روزنامہ)سابق کرکٹر و معروف کمنٹیٹر رمیز راجا نے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی حنین شاہ کو فرنچائز تبدیل کرنے کا مشورہ دیدیا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں کمنٹیٹر کے فرائض سرانجام دینے والے سابق کرکٹر رمیز راجا نے کہا کہ حنین شاہ کو چاہیے کہ وہ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بجائے کسی اور فرنچائز سے کھیلیں، کیونکہ یہ انکے لیے بہتر ہے وہ اسوقت نسیم شاہ کے سائے (شیڈو) میں کھیل رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ خاندان کیلئے ایک ستون ہے جبکہ اگر تینوں ایک فرنچائز کیلئے کھیلیں گے تو اسپون فیڈنگ کی وجہ سے انہیں بہتر کارکردگی دکھانے کا موقع نہیں ملے گا، اگر آپکا بھائی اچھا کررہا ہے تو آپ پر پریشر آئے گا جو آپکی کارکردگی متاثر کرسکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی نمائندگی کرنے والے نسیم شاہ اور انکے دونوں بھائی (حنین، عبید) پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے کھیل رہے ہیں۔
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)آٹا مل مالکان نے مہنگی سرکاری گندم خریدنے سے انکار کردیا۔ذرائع محکمہ خوراک…
کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان میں ہفتے کے روز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ…
لاہور (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے سابق ٹیم ڈائریکٹر و کپتان محمد حفیظ کا کہنا…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ )پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقوں پسنی میں کارروائی کرتے ہوئے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم نے اپنی سربراہی میں اقتصادی مشاورتی کونسل بنادی، جس میں جہانگیر…