قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر منتخب 4 اراکین نے حلف اٹھا لیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کے اجلاس میں مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے چار اراکین نے حلف اٹھا کر ممبرز آف رول پر دستخط کردیے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا، جس میں تلاوت، حمد و ثنا اور نعت خوانی کے بعد سنی اتحاد کونسل کے رکن شاہد خٹک نے کورم کی نشاندہی کی۔ اس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے ممبران اسمبلی گنتی کی ہدایت کی۔
نعد ازاں نشستوں پر منتخب ہونے والے چار اراکین نے حلف اٹھایا جن سے اسپیکر نے حلف لیا، اس دوران اپوزیشن اراکین نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر احتجاج کیا۔ بعد ازاں منتخب ارکان نے حلف کے بعد ممبرز آف رول پر دستخط کیے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر ارکان سے حلف لینا غیر آئینی اور توہین عدالت ہے، ہم فارم 47 کے تحت زبردستی جتوانے والوں کی مذمت کرتے ہیں اور یہ اُس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک ہماری 180 ممبرز اسمبلی میں نہیں آتے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کی عالمی دن پر غیر آئینی حلف لیکر خواتین کی مخصوص نشستوں پر ڈاکا مارا گیا۔ بیرسٹر گوہر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں اراکین سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوئے، ہمیں اس کوٹے کے مطابق مخصوص نشستیں ملنی ہیں، ہم نے چار مختلف درخواستیں الیکشن کمیشن کو بھیجیں، الیکشن کمیشن نے یکم مارچ کو فیصلہ کیا مگر اس کا 4 مارچ کو اعلان کیا جس پر ہائی کورٹ نے حکم امتناع دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکم امتناع ختم ہونے سے پہلے حلف لینا قانون کی خلاف ورزی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے بتایا کہ ہمیں الیکشن کمیشن یا پشاور ہائی کورٹ کا کوئی حکم موصول نہیں ہوا جبکہ اٹارنی جنرل نے کہا کہ آج جن ارکان نے حلف لیا ان میں خیبرپختونخوا کا کوئی رکن شامل نہیں کیونکہ پشاور ہائیکورٹ نے حکم امتناع جاری کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ ملک کی مختلف ہائی کورٹس میں گیا، لاہور ہائی کورٹ نے حلف نہ لینے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں دیا، پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کا اطلاق پنجاب سندھ اور بلوچستان پر نہیں ہوتا۔
بعد ازاں ایک ممبر نے ایوان میں سگریٹ نوشی کی جس پر اسپیکر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی ممبر نے اسمبلی ہال کے اندر سگریٹ پیا ہے۔ اس کے بعد خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے قرارداد کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس 13مارچ دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

Recent Posts

سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے، وجہ بھی سامنے آگئی

کراچی (قدرت روزنامہ)ہیٹ ویو کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات…

1 min ago

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو گورنر ہاؤس آنے کی دعوت

پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا…

7 mins ago

وفاقی حکومت نے سولر نیٹ میٹرنگ ختم کرکےگراس میٹرنگ شروع کرنےکا منصوبہ بنا لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے سولر نیٹ میٹرنگ ختم کرکےگراس میٹرنگ شروع کرنےکا منصوبہ…

11 mins ago

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع

اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا، ذرائع اسلام آباد…

3 hours ago

ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ریکارڈ…

3 hours ago

ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی

گاڑی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کردی گئی اسلام آباد…

3 hours ago