انتظامیہ کے مطابق کیوی ٹیم جب پریکٹس کے لیے آتی تھی تو روٹ لگتا تھا اور جب تک ٹیم گراؤنڈ میں رہتی تھی نفری تعینات رہتی تھی . یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سکیورٹی الرٹ کو بنیاد بنا کر یک طرفہ طور پر پاکستان کا دورہ منسوخ کرتے ہوئے واپسی کا اعلان کر دیا تھا جس کی وجہ سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان لمبے عرصہ بعد بھی پاکستانی میدانوں میں میچ نہ کھیلا جا سکا، نیوزی لینڈ کے واپس جانے کے بعد انگلینڈ نے بھی اکتوبر میں پاکستان آنے سے انکارکر دیا ہے . . .
لاہور(قدرت روزنامہ) نیوزی لینڈ نے پاکستان میں میچز کھیلنے سے انکار کر دیا اور واپس چلی گئی لیکن اس کے باوجود بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 27 لاکھ روپے کا بل موصول ہوگیا ہے . تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کو سکیورٹی اور کھانے کی مد میں 27 لاکھ روپے کا بل موصول ہوگیا ہے ، ضلعی انتظامیہ کا کہناتھا کہ میچ کے دن ہم نے لوگ لگائے اور انہیں بریانی بھی کھلائی تاہم میچ نہ ہونے کا ذمہ ہمارا نہیں ہے .
متعلقہ خبریں