پی سی بی کو سکیورٹی اور کھانے کا 27 لاکھ کا بل موصول

لاہور(قدرت روزنامہ) نیوزی لینڈ نے پاکستان میں میچز کھیلنے سے انکار کر دیا اور واپس چلی گئی لیکن اس کے باوجود بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 27 لاکھ روپے کا بل موصول ہوگیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کو سکیورٹی اور کھانے کی مد میں 27 لاکھ روپے کا بل موصول ہوگیا ہے ، ضلعی انتظامیہ کا کہناتھا کہ میچ کے دن ہم نے لوگ لگائے اور انہیں بریانی بھی کھلائی تاہم میچ نہ ہونے کا ذمہ ہمارا نہیں ہے ۔

انتظامیہ کے مطابق کیوی ٹیم جب پریکٹس کے لیے آتی تھی تو روٹ لگتا تھا اور جب تک ٹیم گراؤنڈ میں رہتی تھی نفری تعینات رہتی تھی۔ یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سکیورٹی الرٹ کو بنیاد بنا کر یک طرفہ طور پر پاکستان کا دورہ منسوخ کرتے ہوئے واپسی کا اعلان کر دیا تھا جس کی وجہ سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان لمبے عرصہ بعد بھی پاکستانی میدانوں میں میچ نہ کھیلا جا سکا، نیوزی لینڈ کے واپس جانے کے بعد انگلینڈ نے بھی اکتوبر میں پاکستان آنے سے انکارکر دیا ہے ۔

Recent Posts

جے شنکر کا تحریک انصاف کی جدوجہد سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جے شنکر…

19 mins ago

رؤف صدیقی کو ریلیف؛ غیر قانونی بھرتیوں کا نیب ریفرنس واپس بھیجنے کا حکم

کراچی(قدرت روزنامہ) احتساب عدالت نے ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی سمیت دیگر کیخلاف سندھ…

29 mins ago

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈی چوک احتجاج کے لیے قافلے کے ہمراہ کے پی ہاؤس اسلام…

50 mins ago

اسلحہ برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب…

1 hour ago

وزیر اعلی خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پور کی گرفتاری کا حکم آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا…

1 hour ago

کراچی کو جدید اور بہترین شہر بنانے کیلیے 3 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ سندھ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کو…

1 hour ago