آرمی ایکٹ کی حمایت، مریم نواز کے بیان کے بعد 4 اہم رہنما پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار ہو گئے تھے

لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی وجہ سے ن لیگ کے 4 اہم ترین رہنما پارٹی چھوڑنے لگے تھے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب مریم نواز نے آرمی چیف کی ایکسٹینشن کے حوالے سے بیان دیا تھا کہ ’میں اس گناہ میں شامل نہیں تھی‘، تو اس وقت پارٹی کے چار اہم ترین رہنما پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار ہو گئے تھے۔
انہوں نے کہا آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی حمایت کرنے کا فیصلہ پارٹی قیادت کا تھا۔نوازشریف اور شہباز شریف نے یہ فیصلہ کیا تھا جب کہ مریم نواز کو بھی معلوم تھا۔اس فیصلے میں مریم نواز کی بھی مرضی شامل تھی، ووٹ تو وہ اس لیے نہیں دے سکیں کیونکہ وہ نااہل تھیں۔

اب کیا کل کی بچی نے ہمیں سیاست سکھانی ہے۔ایسی ہی صورتحال میں تو حمزہ شہباز کو بولنا پڑا اور انہوں نے کہا تھا کہ یہ فیصلہ پارٹی قیادت کا تھا۔

مریم نواز نے پارٹی کے دو لوگوں کو فون کرکے کہا کہ آپ حمزہ شہباز کے بیان کی نفی کرتے ہوئے کہیں کہ ہمیں اس فیصلے کی حمایت کے لیے مجبور کیا گیا تھا۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ چار پارٹی رہنماؤں نے مریم نواز کے بیان پر اظہار ناراضی کرتے ہوئے لندن فون کیا اور کہا کہ ہمیں اپنا راستہ الگ کرنے دیں۔

۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے ایک اہم بیان دیا تھا جس نے تہلکہ مچا دیا تھا۔
عدالت پیشی کے موقع پر صحافی نے مریم نواز سے سوال کیا کہ ایک ایکسٹینشن پہلے دی گئی تھی اور اب چئیرمین نیب کو دی جا رہی ہے اس پر کیا کہیں گی؟ جس کے بعد جواب میں مریم نواز نے کہا کہ پہلی والی ایکسٹینشن کے گناہ میں شریک نہیں تھی۔ صحافی نے پوچھا کہ مسلم لیگ ن نے ووٹ تو دیا تھا جس پر مریم نواز نے جواب دیا میں اُس مسلم لیگ ن میں نہیں تھی۔مریم نواز کے اس بیان نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، اسی حوالے سے ترجمان مریم نواز محمد زبیر کا بھی ردِعمل آیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ نے کے رہنما محمد زبیر کا نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مریم نواز کا بیان بالکل واضح ہے۔

Recent Posts

اداروں پر الزام لگانے والوں کا منہ کالا ہوا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے بعد ڈرامائی واپسی پر سینیٹر فیصل…

2 hours ago

علی امین گنڈا پور کی اسمبلی میں تقریر پر صحافی برس پڑے

  پشاور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا 24 گھنٹے غائب رہنے کےبعد اچانک اسمبلی اجلاس…

2 hours ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ڈرامائی واپسی پر حکومت کا ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی 30 گھنٹے…

2 hours ago

وزیراعلیٰ نے تسلیم کیا وہ خودساختہ روپوش تھے,گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے تسلیم…

2 hours ago

علی امین کے پی ہاؤس پہنچ سکتے ہیں تو ڈی چوک کیوں نہیں؟ فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکہ،2افرادزخمی

  کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں…

2 hours ago