جماعت اسلامی نے صدارتی الیکشن کا بائیکاٹ کردیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدارتی الیکشن میں جمعیت علمائے اسلام کے بعد جماعت اسلامی بھی غیر جانبدار ہوگئی۔ جماعت اسلامی نے صدارتی الیکشن کا بائیکاٹ کردیا۔ سینیٹ میں جماعت اسلامی کے واحد رکن سینیٹر مشتاق احمد خان پولنگ میں شریک نہیں ہوئے۔
اسی طرح سندھ اسمبلی میں بھی جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے صدرکے انتخاب میں اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔محمد فاروق نے کہا کہ اپنی پارٹی قیادت کی ہدایت کے مطابق ووٹ نہیں ڈال رہا، ہم اس صدارتی انتخاب کا حصہ نہیں ہیں۔
بلوچستان اسمبلی میں بھی جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی مجید بادینی اور حق د و تحریک کے مولانا ہدایت الرحمن نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا اور صدارتی انتخاب میں غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ کیا۔
ترجمان جماعت اسلامی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق الیکشن میں ووٹ اور نتائج دونوں چوری ہوئے جس کے نتیجے میں اسمبلیاں موجود میں آئیں جن میں ہونے والا صدارتی انتخاب بھی جعلی ہے، جماعت اسلامی صدارتی الیکشن میں غیر جانبدار رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دھاندلی کے خلاف تحریک میں تیزی لائیں گے، اپوزیشن آئے اور ہمارے ساتھ عملی میدان میں جدوجہد کرے۔

Recent Posts

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، بشریٰ بی بی کا عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت میں بشریٰ بی بی نے عدالت…

1 min ago

ادیتی راؤ حیدری کی پرانی تصاویر سامنے آ گئیں، پہچاننا مشکل ہو گیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کی انڈسٹری میں قدم…

2 mins ago

اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں…

6 mins ago

وزیراعظم سے چینی وفد کی ملاقات، کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری پر اظہار دلچسپی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد نے ملاقات کی ہے، جس میں…

11 mins ago

اداکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا سے غائب ہونے کی وجہ بتادی

کراچی (قدرت روزنامہ) ڈرامہ و ماڈلنگ کی دنیا کی خوبرو، نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے…

11 mins ago

ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ، شاہین شاہ آفریدی نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے…

17 mins ago