بحرین کو بجٹ خسارے کا سامنا ، آمدنی بڑھانے کیلئے ٹیکس میں اضافے کی تیاریاں

منامہ (قدرت روزنامہ) خلیجی مملکت بحرین نے بجٹ خسارے کے باعث آمدنی بڑھانے کیلئے ٹیکس میں اضافے کی تیاریاں شروع کردیں ، شہریوں کو دی جانے والی اجرت میں بھی کمی کا امکان ہے جب کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس 5 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کیا جاسکتا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق بحرین کا بجٹ خسارہ تیل کی کم قیمتوں کے بعد رواں سال آدھا رہ جائے گا اور عالمی وباء کورونا وائرس نے اس خسارے کو 2020ء میں ریکارڈ 18 فیصد معاشی پیداوار تک پہنچا دیا ، جس کے باعث بحرین کی حکومت نے جنوی 2019ء سے رائج 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس کو اب دوگنا کر کے 10 فیصد کیے جانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے ، اس ضمن میں یہ اطلاع بحرینی ذرائع ابلاغ نے ایک رپورٹ میں دی ، جس میں بتایا گیا ہے کہ معیشت کو تقویت دینے کے لیے مملکت کے قانون سازوں نے شہریوں کو دی جانے والی اجرت میں کمی اور سماجی بہبود کے حوالے سے اختیارات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دوسری طرف تعلقات معمول پر آنے کے بعد اسرائیل کے کسی وزیر کے پہلے دورہ بحرین کی تیاریاں شروع کردیں ، اسرائیل کے وزیر خارجہ رواں ماہ کے دوران بحرین کا دورہ کریں گے ، اسرائیل کے وزیر خارجہ یائر لیپیڈ نے کہا ہے کہ وہ اسی ماہ کے دوران خلیجی ملک بحرین کا دورہ کریں گے ، دورے کا پروگرام امریکی وزیرخارجہ انتونی بلنکن سمیت کثیر فریقی ٹیلی فونک رابطے کے دوران طے پایا ہے ، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر آنے کے بعد اسرائیل کے کسی بھی وزیر کا یہ پہلا دورہ بحرین ہوگا۔
ادھربحرین نے اسرائیل کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ، بحرین کی قومی ایئر لائن گلف ایئر نے کہا کہ وہ 30 ستمبر سے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرے گی اور ہفتہ وار 2 پروازیں چلائی جائیں گی ، ایئرلائن کی نئی منزل کے آغاز کا اعلان بحرین اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے اعلان اور ان کے درمیان سیاسی ، تجارتی اور شہری ہوا بازی کے معاہدوں کے بعد ہوا ہے۔

Recent Posts

‘فسادی گروپ کیساتھ موئے موئے ہوگیا، چلو بھاگو’، عظمیٰ بخاری کے علی امین گنڈا پور پر وار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزيرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا…

1 min ago

پی آئی اے کا طیارہ اچانک 36 ہزار فُٹ سے نیچے کیوں آگیا؟ پائلٹ نے ایمرجنسی ڈکلیئر کردی

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی مسقط سے پشاور جانے والی پرواز میں…

15 mins ago

وزیراعلیٰ کو خیبرپختونخوا کے امن سے کوئی سروکار نہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کو خیبرپختونخوا کے…

23 mins ago

وزیراعظم شہبازشریف نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں کے قتل کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے پنجگور میں بے گناہ مزدوروں کے قتل کا نوٹس…

34 mins ago

حبا بخاری نے حاملہ ہونے کے بارے میں جھوٹ بولنے کی وجہ بتا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حبا بخاری اور آریز احمد نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک ساتھ…

44 mins ago

کوئی گولی چلائے گا تو گولی کھائے گا، انقلاب کا اعلان کرتا ہوں، علی امین گنڈا پور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میں باقاعدہ طور…

54 mins ago