انہوں نے اپنے حالیہ ٹویٹ میں لکھا کہ ’ آپ جس طرح فیلڈ میں متحرک رہتے تھے ویسے ہی آپ بیماری کو شکست دیں گے، مجھے امید ہے کہ آپ جلد اس مشکل صورتحال سے نکل آئیں گے‘ . قبل ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ورلڈ کپ 1992ء کے ہیرو انضمام الحق عارضہ قلب میں مبتلا ہوگئے، ان کی دل کی شریان میں ایک سٹنٹ ڈال دیا گیا، ذرائع کے مطابق انضمام الحق عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باعث لاہور کے عمر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ماہر امراضِ قلب پروفیسر ڈاکٹر زبیر اکرم نے اینجیو پلاسٹی کرکے انضمام الحق کے دل کی شریان میں ایک سٹنٹ ڈال دیا . سابق کپتان انضمام الحق کی طبیعت اب بہتر ہے، انہوں نے اپنے پرستاروں سے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے .
. .Wishing you a speedy recovery @Inzamam08. You've always been calm yet competitive, and a fighter on the field. I hope and pray that you'll come out stronger from this situation as well. Get well soon.
— Sachin Tendulkar (@sachin_rt) September 28, 2021