اب ہمارا امتحان شروع ہوگیا، ہمیں ایک دوسرے کو سنبھالنا ہوگا، محمود اچکزئی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صدر مملکت کے لیے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ ایک پارٹی کو پاکستان کے عوام نے ووٹ دیے ہیں، ہمیں اس بات کو ماننا پڑے گا۔
صدر مملکت کے انتخاب میں آصف زرداری بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے ہیں۔ محمود اچکزئی نے مدمقابل امیدوار کو جیت کی مبارکباد پیش کی۔
صدارتی انتخابات کے نتائج کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہاکہ اب ہمارا امتحان شروع ہو گیا ہے۔ خطے اور دنیا میں جو کچھ ہو رہا ہے ہمیں اس پر نظر رکھنا ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ ہمیں اب ایک دوسرے کو سنبھالنا ہے، ہم پارلیمان کے مسئلے کیوں عدالتوں میں لے کر جائیں۔ نواز شریف اپنی پارٹی کے سمجھدار لوگوں کی بات سنیں۔
محمود اچکزئی نے کہاکہ یہ پہلا صدارتی الیکشن ہے جس میں کوئی خرید و فروخت نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہاکہ صدارتی امیدوار نامزد کرنے اور ساتھ دینے پر پی ٹی آئی کا مشکور ہوں، بہت سے لوگوں نے مجھے کہاکہ ووٹ تو آپ کو دینے کی خواہش تھی لیکن حکم کہیں اور کا ہے۔
محمود اچکزئی نے کہاکہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں تمام 90 ارکان نے مجھے ووٹ دیا۔ ڈاکٹر عبدالمالک رات تک ہمیں ووٹ دینے پر قائل تھے مگر پھر پھسل گئے۔
انہوں نے جمعیت علما اسلام (ف) سے شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کا ووٹ ہمیں پڑنا چاہیے تھا۔

Recent Posts

پاک بھارت کرکٹرز کو ایک ہی ٹیم میں کھیلتے دیکھنے کا امکان، مداحوں کے لیے خوشخبری

لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…

17 mins ago

چاہت فتح علی خان نےاپنا موازنہ ایک مشہوراداکارہ سے کردیا

لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…

29 mins ago

سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…

38 mins ago

پاکستانی معاشرے میں شادیوں پر رقص کیا جاتا ہے لیکن ڈانسر سے شادی کرنا پسند نہیں کیا جاتا، اداکارہ دیدار

لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…

40 mins ago

ڈاکٹر بیٹا حقیقی مسیحا بن گیا، جگر کا ٹکڑا عطیہ کرکے باپ کی جان بچالی

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…

43 mins ago

مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد کی ملاقات، اہم معاملے پر اتفاق نہ ہوسکا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…

45 mins ago