ایران میں عوامی مقام پر رقص کرنے پر دو خواتین گرفتار


تہران(قدرت روزنامہ)ایران میں جشن نوروز کی خوشی میں رقص کرنے والی دو خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی۔
ایران کے سرکاری میڈیا کےمطابق گرفتاری دارالحکومت تہران میں عمل میں لائی گئی ہے۔ویڈیو دارالحکومت میں واقع مقام تجریش کی ہے جو نوجوانوں میں بہت مقبول ہے۔ اس مقام پر بنائی جانے والی ویڈیو میں دو خواتین کو رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔
تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق تہران کے استغاثہ کی جانب سے دونوں خواتین کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے گئے کہ خواتین نے تجریش میں ڈانس کر کے سماجی روایات کو توڑا ہے۔دونوں خواتین نے افسانوی کردار حاجی فیروز کی طرح سرخ لباس زیب تن کر رکھا تھا، حاجی فیروز کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ گانوں اور رقص سے نوروز کا استقبال کیا کرتے تھے۔نوروز کو پرشین نیو ایئر بھی کہا جاتا ہے جو 20 مارچ سے شروع ہو رہا ہے۔
ایران میں رائج اسلامی قانون کے مطابق مخلوط یا اکیلی خاتون کے عوامی مقام پر ڈانس کی ممانعت ہے۔

Recent Posts

’یہ حسد کر رہی ہیں‘، نادیہ خان صارفین کے نشانے پر کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان جو ان…

2 seconds ago

باکسر عثمان وزیر اپنی اگلی فائٹ کب اور کس کے ساتھ کریں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے پریمیئر پروفیشنل باکسر عثمان وزیر اپنی اگلی فائٹ کب کریں…

16 mins ago

اینٹی نارکوٹکس اور نیوی کی مشترکہ کارروائی، 28 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

کراچی (قدرت روزنامہ) اینٹی نارکوٹکس فورس نے کھلے سمندر میں پاک بحریہ اور پاکستان میری…

7 hours ago

24 نومبر کو غلامی سے نجات کےلیے نکلنا ہے، علیمہ خان کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے…

7 hours ago

برطانوی عدالت کی جانب سے حسن نواز کی کمپنی کو دیوالیہ قرار دینے پر ترجمان نواز شریف خاندان کا رد عمل

لندن(قدرت روزنامہ)ترجمان نوازشریف خاندان نے برطانوی عدالت سے حسن نواز کی کمپنی کو دیوالیہ قرار…

7 hours ago

پی ٹی آئی کے اس احتجاج کا نتیجہ بھی پہلے جیسا ہوگا، طلال چودھری کا دعویٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)رہنما مسلم لیگ(ن) طلال چودھری نے کہا ہے پی ٹی آئی کے احتجاج…

7 hours ago