وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے صدر آصف زرداری کی حلف برداری میں شرکت سے انکار کردیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے نو منتخب صدر آصف زرداری کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے ملک میں دوبارہ الیکشن کروانے کا مطالبہ کردیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور نے دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان میں ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا ہے جس کے خلاف آج پشاور میں پرامن احتجاجی جلسہ کریں گے۔
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو مینڈیٹ چوری کے خلاف ایکشن لینا چاہیے، انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سے فوری استعفیٰ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔
وزیر اعلیٰ کے پی نے صدر آصف زرداری کی تقریب حلف برداری میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہیں کروں گا، تاہم ان کے کرسی سنبھالنے کے بعد انہیں صدر ماننا ہی پڑے گا۔

Recent Posts

فلم ’کالکی 2898‘ میں پربھاس کو ‘جوکر’ کہنے پر ارشاد وارثی کی وضاحت

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ارشاد وارثی نے سائنس فکشن فلم کالکی 2898 اے ڈی کے…

1 min ago

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر سے ایک اور اعزاز چھین لیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سابق لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر…

2 mins ago

سیمنٹ کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی…

1 hour ago

ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم…

1 hour ago

دوسری شادی پر سابقہ شوہر کا گھر جلانے والی خاتون مشکل میں پھنس گئی

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)دوسری شادی پر شوہر کے گھر کو آگ لگانے والی خاتون کے خلاف…

2 hours ago

یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر خزانہ محمداورنگزیب کا کہناہےکہ آئی ایم ایف پیکیج صرف وفاق…

2 hours ago