دلی خواہش تھی لودھراں میں آئی ٹی کا جدید ادارہ بناؤں، جہانگیر ترین


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومتی اتحادی جماعت استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما جہانگیر ترین نے لودھراں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا جدید ادارہ بنانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
جہانگیر ترین نے لودھراں میں آئی ٹی یونیورسٹی کا دورہ کیا اور آمنہ گرلز کالج کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔
آئی پی پی رہنما نے الیکشن 2024ء کی مہم کے دوران دونوں منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا تھا، دورے کے دوران جہانگیر ترین نے دونوں منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
جہانگیر ترین کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ دونوں منصوبے 15ماہ تک مکمل کر لیں گے۔
اس موقع پر جہانگیر ترین نے کہا کہ لودھراں کے لوگوں کی بے لوث خدمت جاری رکھوں گا، دلی خواہش تھی کہ لودھراں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا جدید ادارہ بناؤں۔
آئی پی پی رہنما نے مزید کہا کہ آمنہ گرلز کالج کے قیام سے بچیوں کو اعلیٰ تعلیم کے لیے کہیں جانا نہیں پڑے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ آئی ٹی یونیورسٹی میں 2500 طلباء و طالبات جدید تعلیم حاصل کرسکیں گے، کوشش ہے قابل طالب علم بیرون ملک سے بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکیں۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ سے بزنس مین کمیونٹی کی غیر رسمی ملاقات ، مریم نواز نے 100ارب روپے کا پراجیکٹ لانے کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیڈمک اور فیڈمک سمیت دیگر بورڈفوری طور…

46 mins ago

رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں،عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے ترجمان تحریک انصاف رؤف…

50 mins ago

رؤف حسن پر قاتلانہ حملہ مکار دشمن کی بزدلانہ چال ہے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے رؤف حسن پر حملے کی…

1 hour ago

رؤف حسن نے پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزمان کا بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رؤف حسن نے خود پر…

1 hour ago

لاہور:چودھری پرویز الہیٰ کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا…

2 hours ago

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی: خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس…

3 hours ago