شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک اور 3 کو زخمی کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کے مطابق 8 مارچ کو شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کلیئرنس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مزید 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔
شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد عمر اور رحمان نیاز ہلاک اور 3 دہشت گرد زخمی ہو گئے۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان افغان عبوری حکومت سے بارڈر مینجمنٹ یقینی بنانے کا کہتا رہا ہے، توقع ہے عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔
آئی ایس پی آر نے امید ظاہر کی کہ افغان عبوری حکومت پاکستان کےخلاف دہشت گردی کیلئے افغان سرزمین کا استعمال روکے گی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدیں محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کےلیے پُرعزم ہیں۔

Recent Posts

بجلی کی بڑھتی قیمتیں؛ ملک بھرمیں سولرپینل لگوانے کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

سولرپینل لگوانے میں لاہور پہلے، اسلام آباد دوسرے اورکراچی تیسرے نمبرپررہا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بجلی کی…

4 mins ago

آرمی چیف کی 5 سالہ مدت ملازمت کسی ایک شخص کیلئے نہیں، نہ یہ ایکسٹینشن ہے: عطا تارڑ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی طرح…

4 mins ago

الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 12نومبر تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 12نومبر تک…

10 mins ago

نیوزی لینڈکے ہاتھوں شکست کی وجہ بیٹرز کا مکمل فلاپ ہونا ہے، سنیل گواسکر بھارتی ٹیم پر پھٹ پڑے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)سابق کپتان سنیل گواسکر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش…

14 mins ago

اداکارہ نعیمہ بٹ نے اپنے لمبے بالوں کا راز پہلی مرتبہ بتا دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے سب کی…

18 mins ago

اسلام آباد میں بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم اپنے جوگرز کی وجہ سے پکڑا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم سرگودھا سے اپنے ’سفید…

23 mins ago