نومنتخب صدر آصف زرداری کی حلف برداری آج ہوگی،چیف جسٹس سپریم کورٹ حلف لیں گے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نومنتخب صدر آصف علی زرداری کی حلف برداری آج شام 4 بجے ایوان صدرمیں ہوگی، چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نومنتخب صدر سے حلف لیں گے۔
گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کے آصف زرداری بھاری اکثریت سے ملک کے چودہویں صدر منتخب ہوئے تھے، آصف زرداری نے 411 جبکہ ان کے مدمقابل اپوزیشن امیدوار محمود خان اچکزئی نے 181 الیکٹورل ووٹ حاصل کرپائے تھے۔
گزشتہ روز ہونے والی ووٹنگ میں آصف زرداری نے پارلیمنٹ سے 255 ووٹ لیے جبکہ محمود اچکزئی 119 ووٹ لے سکے، آصف زرداری کو پنجاب اسمبلی سے 43 الیکٹورل ووٹ ملے جبکہ محمود اچکزئی پنجاب اسمبلی سے 18 ووٹ حاصل کر پائے۔
سندھ اسمبلی سے آصف زرداری نے 58 ووٹ لیے اور محمود اچکزئی صرف 3 ووٹ لے پائے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی سے آصف زرداری نے 8 ووٹ لیے جبکہ محمود اچکزئی نے 41 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔
بلوچستان اسمبلی سے آصف زرداری نے 47 ووٹ لیے جبکہ محمود اچکزئی کوئی ووٹ حاصل نہ کر سکے۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے صدر آصف علی زرداری کو دوسری مرتبہ صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کا بطور صدر پاکستان انتخاب، جمہوری اقدار کا تسلسل ہے۔

Recent Posts

عارف علوی نے 9 مئی کے واقعے میں کچھ افراد کی ذمہ داری تو قبول کی، خواجہ آصف کا بیان

سیالکوٹ(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ…

9 mins ago

آزاد کشمیر کے مسائل بات چیت اور باہمی مشاورت سے حل کیے جائیں، صدر مملکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر آصف علی زرداری سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے آزاد جموں…

26 mins ago

پی ٹی آئی کیلئے سارے دروازے بند ہوچکے،عرفان صدیقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی اور سینیٹر عرفان صدیقی…

29 mins ago

پشاورمیں بارودی مواد کا دھماکہ

پشاور (قدرت روزنامہ) ہزار خوانی چوک کے قریب بارودی مواد کا دھماکہ ہوا ہے۔ پولیس…

31 mins ago

وزیراعظم کا آزاد جموں و کشمیر کی صوتحال پر گہری تشویش کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم سے رابطہ کرکے وہاں…

3 hours ago

میں نے خود شمعون عباسی کو شادی کیلئے پروپوز کیا تھا، شیری شاہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ شیری شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے اداکار و…

3 hours ago