چیمپئنز ٹرافی2025؛ بھارت کی عدم شرکت! پلان بی تیار نہ ہوسکا


کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان میں آئندہ برس شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے معاملات پیچیدہ ہونے لگے جب کہ بھارت کی ممکنہ عدم شرکت پر پی سی بی کا پلان بی اب تک تیار نہیں ہوسکا۔
آئی سی سی نے کچھ عرصے قبل چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو سونپی تھی، پی سی بی نے حال ہی میں تین بڑے اسٹیڈیمز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا ہے جس پر اربوں روپے خرچ ہوں گے، البتہ ابھی تک ایونٹ کے کئی معاملات حل طلب ہیں۔
موجودہ حالات میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورئہ پاکستان کا کوئی امکان نہیں لگتا، ایسے میں ایشیا کپ کی طرح ہائبرڈ ماڈل اپنانا پڑ سکتا ہے جس سے اخراجات بے تحاشا بڑھ جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت اپنے میچز ہوم گراؤنڈ پر ہی کھیلنے کی خواہش رکھتا ہے، ابھی پی سی بی نے کوئی فیصلہ تو نہیں کیا لیکن یو اے ای کا آپشن موجود ہوگا، دوسری جانب فروری، مارچ میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی پی ایس ایل سمیت کئی لیگز سے متصادم ہوگی۔
ان ہی تاریخوں میں ایس اے ٹوئنٹی، بنگلہ دیش لیگ اور آئی ایل ٹی ٹوئنٹی بھی ہوتی ہیں، اپریل، مئی میں آئی پی ایل ہو گی، بورڈ اور پاکستانی فرنچائزز کسی کو ابھی علم نہیں کہ آئندہ برس سپر لیگ کب ہو گی۔
یاد رہے کہ پاکستان نے تاخیر سے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے معاہدے پر دستخط کیے تھے،آئی سی سی سے بعض معاملات پر یقین دہانی بھی لی گئی ہے۔
نئے چیئرمین محسن نقوی آئندہ ہفتے عالمی کونسل کی میٹنگ میں پی سی بی کی نمائندگی کریں گے، وہ چیمپئنز ٹرافی کے معاملات پر آئی سی سی اور بھارتی حکام سے کھل کر بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Recent Posts

عازمین حج کی مزدلفہ میں شب بسری کی تصویری جھلکیاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) عازمینِ حج عرفات سے وقوفِ عرفہ کے بعد منیٰ منتقل ہونے…

11 mins ago

حج 1445ھ: سعودی وزیر داخلہ کا مکہ مکرمہ میں حج سیکیورٹی فورسز کا دورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حج کمیٹی کے چیئرمین اور وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن…

24 mins ago

گلگت بلتستان میں قربانی کے لیے یاک کتنے کا ملتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) یاک گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے جنگلی…

40 mins ago

کن علاقوں سے موسمی قصائیوں نے جڑواں شہروں کا رخ کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عید الاضحیٰ نہ صرف ایک مذہبی فریضہ ہے جس میں مسلمان اللہ…

48 mins ago

قربانی کے جانوروں کی کھالیں ڈالر کمانے کا ذریعہ کیسے بنتی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم دنیا کی طرح پاکستان میں عید الاضحی کی تیاریاں تیزی سے…

59 mins ago

میدان عرفات میں پہلی پیدائش، پاکستانی ماں نے صحت مند بچے کو جنم دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)العربیہ ٹی وی کے مطابق آج میدان عرفات میں جبل الرحمہ اسپتال…

1 hour ago